BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 March, 2008, 08:49 GMT 13:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ خود کش حملہ، دو ہلاک

وزیرستان (فائل فوٹو)
حملوں اور بم دھماکوں کا جو سلسلہ بظاہر رک گیا تھا وہ پھر سے شروع ہوگیا ہے
قبائلی علاقہ باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ لیویز کی ایک گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ایک پولیٹیکل اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کی صبح تقریبا ًسوا دس بجے صدر مقام خار سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع راغہ ڈاگ کے مقام پر لیویز کے اہلکاراپنی گاڑی میں معمول کے گشت پر تھے کہ ایک مبینہ خودکش بمبار نے بارود سے لدی گاڑی ان کی گاڑی سےٹکرا دی۔

ان کے بقول اس واقعہ میں لیویز کا ایک صوبیدار اور ایک عام شہری ہلاک جبکہ آٹھ اہلکاروں اور دس عام شہریوں سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیے لیےخار سول ہسپتل منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر چند دیگر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران قبائلی علاقہ اور صوبہ سرحد میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنائے جانے کا تیسرا واقعہ ہے جس میں حکام کے کے مطابق دو مبینہ خودکش حملے بھی شامل ہیں۔اٹھارہ فروری کے انتخابات کے دوران خودکش حملوں اور بم دھماکوں کا جو سلسلہ بظاہر رک گیا تھا وہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔

اسی بارے میں
مارٹرگولہ گرنے سے تین ہلاک
15 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد