باجوڑ حملہ امریکہ نے کیا:پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی حکومت نے دو دن کی تاخیر کے بعد پہلی مرتبہ سرکاری طور پر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ایک گھر پر ہونے والا میزائل حملہ امریکہ ہی نے کیا تھا۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے کے بارے میں ہونےوالی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو دن قبل باجوڑ ایجنسی کے ڈمہ ڈولہ کے علاقے میں ایک گھر پر ہونے والا حملہ بغیر پائلٹ کے اڑنے والے امریکی طیاروں نے کیا تھا۔ انکے بقول اس حملے میں چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم انہوں نے مرنے والوں میں کسی بھی غیر ملکی کی ہلاکت سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملے سے قبل امریکی حکام نے پاکستان سے کسی قسم کی کوئی اجازت نہیں لی تھی اور نہ ہی اس سلسلے میں حکومت نے انکے ساتھ معلومات کا کوئی تبادلہ کیا تھا۔ انکے بقول پاکستان نے اتحادی افواج سے اس واقعے پر سخت احتجاج کیا ہے۔ مقامی لوگوں اور طالبان نے کہا تھا کہ ڈمہ ڈولہ میں ایک گھر پر امریکی طیاروں نے بدھ کی رات تقریباً آٹھ بجے دو مبینہ میزائل فائر کیے تھے جس میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے تھے۔ انکے دعوی کے مطابق مرنے والے تمام افراد مقامی تھے۔تاہم حکومت پاکستان نے واقعے کے بارے میں دو دن تک مکمل خاموشی اختیار کرنے کے بعد پہلی مرتبہ سرکاری طور پر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یہ ایک امریکی حملہ تھا۔ جمعرات کی رات کو پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ انٹرویو میں باجوڑ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک غلط اور غیر منصفانہ عمل قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے مشیر داخلہ رحمان ملک کو آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ دی گئی۔ دوسری طرف جمعہ کو جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام نے پشاور سمیت صوبے کے بعض دیگر اضلاع میں باجوڑ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں جن میں مقررین نے حملے کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کی۔ جماعت اسلامی کی طرف سے پشاور میں ہونے والے تقریباً ڈیڑھ سو افراد پر مشتمل احتجاجی مظاہرے میں امریکی پرچم کو نذر آتش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر صابر حسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی حکومت بچانے کی خاطر امریکی حملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ | اسی بارے میں ڈمہ ڈولہ حملہ: صحافی ہلاک ہو گئے16 May, 2008 | پاکستان ’باجوڑ حملے کا انتقام‘: اہلکار قتل16 May, 2008 | پاکستان قبائلی علاقوں میں میزائل حملوں میں اضافہ15 May, 2008 | پاکستان ’مشتعل سب ہیں مگر بات کوئی نہیں کرتا‘15 May, 2008 | پاکستان باجوڑ: ’تحقیقات پوری ہونے دیں‘15 May, 2008 | پاکستان ’ڈمہ ڈولا میں میزائل حملہ، سات ہلاک‘14 May, 2008 | پاکستان باجوڑ: چیک پوسٹوں پر حملے13 May, 2008 | پاکستان ’امریکہ کومذاکرات پر تشویش نہیں‘24 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||