ڈمہ ڈولہ حملہ: صحافی ہلاک ہو گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چودہ مئی کو باجوڑ میں ایک مکان پر مبینہ میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک جز وقتی صحافی اخوندزادہ بھی شامل تھے۔ تقریباً پینتیس سالہ اخوندزادہ ان قبائلیوں میں شامل تھے جنہیں گیارہ ستمبر کے بعد کے واقعات نے صحافی بنا دیا تھا۔ وہ چونکہ ڈمہ ڈولہ کے ہی رہائشی تھے اس لیے گزشتہ حملوں میں بھی وہ ان اولین افراد میں شامل ہوتے تھے جو جائے حادثہ پر پہنچ جاتے تھے، ویڈیو اور تصاویر بناتے تھے اور جسے چاہیے ہو فراہم کر دیتے تھے۔ اکتوبر سن دو ہزار چھ میں باجوڑ میں ایک مدرسے پر حملے کے بعد انہوں نے وہاں ہلاک ہونے والے اسی افراد کی ایک فہرست بھی تیار کی تھی جبکہ حکومت کا یہ دعویٰ دھرے کا دھرے رہ گیا تھا کہ وہاں اکثریت غیرملکیوں کی تھی۔ فہرست کے مطابق چند افغان اور ایسے اشخاص کے علاوہ کہ جن کی شناخت نہیں ہوسکتی تھی، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی۔ اخوندزادہ باقاعدہ کسی صحافتی تنظیم سے منسلک نہیں تھے لیکن انہیں صحافت کا کافی شوق تھا۔ اکثر فون پر حالات سے باخبر رکھنے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔ انہیں کے توسط سے ڈمہ ڈولہ کے پہلے حملے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی سے اس واقعے کے ایک برس بعد انٹرویو ہو پایا تھا جس کی آنکھوں کے دس بارہ آپریشن ہوچکے تھے لیکن وہ صحتیاب نہیں ہو پا رہی تھی۔ ان کے رشتہ داروں کے مطابق بدھ کی رات وہ ڈمہ ڈولہ میں مولوی عبیداللہ کے پاس کسی کا کوئی مسئلہ شریعت کے مطابق حل کے لیے لے گئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق مولوی عبیداللہ نے انہیں بتایا کہ چند دیگر مہمان بھی رات کے کھانے پر مدعو ہیں لہذا وہ بھی رک جائے۔ لیکن ظاہر ہے یہ دعوت انہیں موت کی دعوت ثابت ہوئی۔ کچھ لوگوں کو شک ہے کہ مرحوم کے شدت پسند عناصر سے بھی روابط تھے تاہم اس بات کے کبھی شواہد سامنے نہیں آئے۔ اخوندزادہ اپنے پیچھے آٹھ بچے چھوڑ گئے ہیں جن میں پانچ لڑکیاں اور تین لڑکے شامل ہیں۔ | اسی بارے میں باجوڑ حملے کا انتقام: اہلکار قتل16 May, 2008 | پاکستان ڈمہ ڈولا حملے کے خلاف احتجاج15 May, 2008 | پاکستان ’مشتعل سب ہیں مگر بات کوئی نہیں کرتا‘15 May, 2008 | پاکستان ڈمہ ڈولہ:میزائیل حملے کی اطلاعات14 May, 2008 | پاکستان ’ڈمہ ڈولا میں میزائل حملہ، سات ہلاک‘14 May, 2008 | پاکستان باجوڑ حملہ: ایک سال بعد بھی لاچار30 October, 2007 | پاکستان باجوڑگولہ باری میں تین ہلاک22 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||