BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 March, 2008, 11:17 GMT 16:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ ایجنسی: نقاب پر پابندی

فائل فوٹو
گزشتہ روز باجوڑ میں مقامی طالبان کے شوریٰ کے ایک اجلاس میں کیا گیا
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں مقامی طالبان نے مردوں کے نقاب اور یونیفارم پہننے پر پابندی کا اعلان کیا ہے جبکہ تاجروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ظہر اور عصر کے نمازوں کے وقت اپنی اپنی دکانیں بند رکھیں۔

اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز باجوڑ میں مقامی طالبان کے امیر مولوی فقیر محمد کی سربراہی میں ہونے والے طالبان شوریٰ کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں باجوڑ ایجسنی میں مقامی طالبان کے ایک رہنما سالار مسعود نے بی بی سی کو بتایا کہ نقاب اور یونیفارم پہننے پر پابندی کا فیصلہ علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم کے روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کو بے نقاب کرنے کےلیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باجوڑ ایجنسی میں کچھ عرصہ سے قتل وغارت اغواء برائے تاوان اور ڈاکہ زنی کے وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان جرائم میں زیادہ تر نقاب پوش لوگ ملوث رہے ہیں۔

ان کے مطابق ’ ان جرائم کا الزام اکثر اوقات مجاہدین پر لگایا جاتا تھا لہذا اس غلط فہمی سے بچنے کےلیے ایجنسی بھر میں اب نقاب اور وردی پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘

سالار مسعود نے الزام لگایا کہ نقاب کے آڑ میں بعض حکومتی اہلکار جرائم کرتے تھے تاکہ علاقے میں مقامی طالبان کو بدنام کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں تاجر برادری سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ظہر اور عصر کے نمازوں کے وقت اپنی اپنی دکانیں بند رکھیں۔

واضح رہے کہ باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ کچھ سالوں سے امن وامان کی صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جارہی ہے۔ حکومتی اہلکاروں اور رات کے وقت سرکاری چیک پوسٹوں پر حملے ایک معمول بن چکا ہے جس میں اب تک کئی لوگ مارے جاچکے ہیں۔ حکومت ان واقعات کا الزام مقامی طالبان پر لگاتی رہی ہے جبکہ طالبان نے کئی بار ان واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

گزشتہ سال باجوڑ کی مقامی انتظامیہ نے بھی علاقے میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مردوں کے نقاب پہننے اور شہری علاقوں میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس پابندی پر کوئی خاص عمل درامد دیکھنے میں نہیں ایا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد