باجوڑ: سکیورٹی اہلکارکا سرقلم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک سکیورٹی اہلکار کی لاش ملی ہے جس کا گلہ کاٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔ باجوڑ ایجنسی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو نواگئی تحصیل کے علاقے میں پیش ایا۔ باجوڑ کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ محمد جمیل نے بی بی سی کو بتایا کہ مقتول مہمند رائفلز کا اہلکار تھا جس کو نامعلوم افراد نے مہمند ایجنسی میں قتل کرکے اسکی لاش باجوڑ ایجنسی کے حدود میں پھینک دی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ لاش کے ساتھ اردو زبان میں ایک خط بھی ملا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’ جو سرکار کی نوکری کرے گا اس کا یہی انجام ہوگا۔‘ محمد جمیل کے مطابق مقتول کا تعلق دیر سے تھا اور شناخت ہونے پر اس کی لاش ان کے گھر روانہ کردی گئیں ہیں۔ باجوڑ ایجنسی میں امن وامان کی صورتحال گزشتہ چند سالوں میں انتہائی خراب رہی ہے۔ علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے اور ان کا اغواء جبکہ سرکاری چوکیوں پر رات کے وقت حملے ایک معمول بن چکا ہے۔تاہم مقامی انتظامیہ ان حملوں کو روکنے میں مکمل طورپر ناکام دیکھائی دیتی ہے۔ دوسری طرف علاقے میں امن وامان بحال کرنے کےلیے ایک قبائلی امن جرگہ کے مقامی طالبان کے نمائندوں سے مذاکرات جاری ہیں لیکن اس کے باوجود حملوں میں کمی کی بجائے بتدریج اضافہ دیکھنے میں ایا ہے۔ |
اسی بارے میں جمعہ کی لڑائی کے بعدسوات پر سکون27 October, 2007 | پاکستان سوات میں لڑائی تھم گئی26 October, 2007 | پاکستان سوات: حملے کے ایک دن بعد فوجی کارروائی26 October, 2007 | پاکستان سوات پر صوبائی کابینہ کااجلاس26 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||