کوہاٹ: بم حملے میں اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع کوہاٹ میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر ہونے والے ایک بم حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعہ کی رات کو کوہاٹ شہر میں واقع او ٹی ایس لائن میں اس وقت پیش آیا ہے جب سکیورٹی فورسزکی ایک گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم کے ساتھ ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ اہلکار کے مطابق اس بم حملے میں دیسی ساختہ دھماکے خیز مواد کا استعمال کیا گیا ہے۔ او ٹی ایس لائن میں فوجی کالونی اور فائرنگ رینج واقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں ہی سےسکیورٹی فورسز نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں مبینہ طور پر سرگرم مقامی طالبان کے ٹھکانوں کونشانہ بناتے رہے ہیں۔ صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور واقع درہ آدم خیل میں گزشتہ سال سکیورٹی فورسز نے مقامی طالبان کے خلاف آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں طالبان علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے طالبان کی جانب سےسکیورٹی فورسز پر ہونے والےحملوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ | اسی بارے میں ’باجوڑ حملے کا انتقام‘: اہلکار قتل16 May, 2008 | پاکستان درہ آدم خیل، فوجی قافلے پر حملہ14 May, 2008 | پاکستان مینگورہ: دھماکے میں حملہ آور ہلاک10 May, 2008 | پاکستان بنوں: گرلز ہائی سکول میں دھماکہ09 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||