نوشہرہ: جھڑپ میں چار زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع نوشہرہ میں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور مسلح افراد کے مابین فائرنگ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ نوشہرہ سے ملنے والی اطلاعات میں پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح بدرشی گاؤں میں پیش آیا۔ نوشہرہ کے ضلعی پولیس افیسر یامین خان نے بی بی سی کو بتایا کہ چند مسلح افراد ایک گاڑی میں جا رہے تھے کہ نوشہرہ کینٹ کے علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑے پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم گاڑی نہیں روکی جس پر پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا جبکہ مسلح افراد نے بدرشی گاؤں جا کر ایک مسجد کے ساتھ واقع گھر میں پناہ لے لی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس اور مسلح افراد کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم بعد میں مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس نے سید حسن نامی ایک مسلح شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کے ساتھ کام کرنے والے ایک لیوی اہلکار کی لاش ملی ہے جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ باجوڑ ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ محمد جمیل نےبی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے لیوی اہلکار کو ماموند تحصیل کے علاقے لغڑئی سے اغواء کیا تھا۔ مقتول باجوڑ ایجنسی میں حساس ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ کام کرتا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی کے علاقے نواگئی میں سکیورٹی اہلکاروں نے ایک طالب کو فائرنگ کرکے ہلاک جبکہ تین کو زخمی کیا تھا۔ تحریک طالبان پاکستان نے اس واقعہ پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ | اسی بارے میں اورکزئی: تصادم میں تین سے زائد ہلاک27 May, 2008 | پاکستان مہمند میں جھڑپ، سات ہلاک26 April, 2008 | پاکستان کرم: جھڑپیں جاری، مذاکرات شروع14 April, 2008 | پاکستان کرم ایجنسی میں جنگ بندی بےاثر08 April, 2008 | پاکستان ہنگو میں فرقہ وارانہ تشدد تاریخی پس منظر22 March, 2008 | پاکستان درہ آدم خیل میں شدید لڑائی25 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||