چار شدت پسند، دو شہری ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں چار شدت پسند مارے گئے ہیں جبکہ صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ باجوڑ میں مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منگل کو بھی چارمنگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجہ میں چار شدت پسند مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں توپخانہ اور گن شپ ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ باجوڑ ایجنسی میں مقامی طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ فوجی کارروائی سے خوف زدہ نہیں اور اس وقت دفاعی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ قومی لشکر سے تصادم نہیں چاہتے تھے لیکن مجبوراً انہوں نے قبائلی لشکر کے چھ افراد کو ہلاک کیا ہے۔ ادھر سوات میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تحصیل خوازہ خیلہ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی صحافی شیرین زادہ نے بی بی سی کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے اس وقت فائرنگ شروع کی جب ایک خاتون کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر سے باہر نکل آئی۔ مقامی آبادی کے مطابق فائرنگ سے خاتون کے قریب موجود ایک شخص بھی مارا گیا ہے۔ سوات میں ایک سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ گزشتہ رات تحصیل کبل میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کانجو کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں دھماکوں کے بعد کمروں میں آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے سکول کے اٹھارہ کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سوات میں کئی گرلز سکولوں کو نذر آتش کیا گیا ہے اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سکولوں عمارتوں کو تباہ کرنے کے بعد علاقے میں بچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں سوات، باجوڑ، ’تیرہ شدت پسند ہلاک‘13 October, 2008 | پاکستان سینتیس’طالبان‘ کی ہلاکت کادعٰوی12 October, 2008 | پاکستان اہلکاروں کی رہائی، جھڑپیں جاری11 October, 2008 | پاکستان قبائلیوں کی سر کٹی لاشیں برآمد10 October, 2008 | پاکستان جرگے میں خود کش حملہ، 27 ہلاک10 October, 2008 | پاکستان باجوڑ لشکر: مزید گھرنذرِ آتش06 October, 2008 | پاکستان قبائلی لشکر: طالبان گھر نذر آتش05 October, 2008 | پاکستان سوات سے در بدر، خوف کا سایہ ساتھ ساتھ03 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||