سوات، باجوڑ، ’تیرہ شدت پسند ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات اور قبائلی علاقہ باجوڑ میں حکام نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تیرہ شدت پسندوں کے ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ سوات میں پاکستانی فوج کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سوات میں سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کاروائی بدستور جاری ہے۔ انہوں نے کہ پیر کو تحصیل خوازہ خیلہ میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں دس شدت پسند مارے گئے ہیں۔ تاہم آزاد ذرائع سے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اس کے علاوہ ادھر قبائلی علاقے باجوڑ میں بھی سکیورٹی فورسز اور مقامی طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں پیر کے صبح سے سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے جس کے نتیجے میں حکام نے تین شدت پسندوں کے ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں توپخانہ اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کوبھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ گولہ باری سے شدت پسندوں کے کئ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارمنگ کے علاقے میں قومی لشکر اور مقامی طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی اور سوات میں جاری کارروائی کے نتیجے میں حکام روزانہ درجنوں شدت پسندوں کے ہلاکتوں اور مقامی طالبان کے اھم مراکز تباہ کرنے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن ابھی تک مقامی طالبان کی قیادت اور ان کی بھرپور مزاحمت کو کمزور نہیں کرسکی۔ | اسی بارے میں پاکستانی مہاجرین کے لیے نئے کیمپ12 October, 2008 | پاکستان سینتیس’طالبان‘ کی ہلاکت کادعٰوی12 October, 2008 | پاکستان اورکزئی جرگہ حملہ، ہلاکتیں اکیاون11 October, 2008 | پاکستان جرگے میں خود کش حملہ، 27 ہلاک10 October, 2008 | پاکستان سوات، بمباری میں ہلاکتوں کا خدشہ09 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||