سوات، بمباری میں ہلاکتوں کا خدشہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں جیٹ طیاروں سے مقامی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق رات کو مٹہ میں ایک مکان پر گولہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں عورت اور بچے بھی شامل ہیں۔ سوات میڈیا سینٹر کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کو صبح چھ بجے کے قریب تحصیل مٹہ کے علاقے لنڈئی سر اور شاہ ور میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بمباری میں شدت پسندوں کے تین مراکز کو مکمل پر تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ مولانا فضل اللہ اور چینی انجینئروں کے اغواء کار بھی اسی علاقے میں موجود تھے۔ لیکن ان کے ہلاکتوں کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سکيورٹي فورسز کي جانب سے مٹہ اور کبل کے مختلف علاقوں ميں رات بھر گولہ باري کا سلسلہ جاري رہا۔ مٹہ کے علاقے دار مائي ميں ایک مکان پر گولہ گر نے سے دوخواتين اور ایک بچي سميت پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمي ہو گئے ہيں۔ جبکہ منگلور ميں ايک نامعلوم شخص کي لاش بر ملی ہے جسے گولي مار کر ہلاک کيا گيا۔ دوسري جانب تحصيل کبل کے علاقے ہزارہ ميں ايک اور پرائمري سکول کو دھماکہ خيز مواد سے اڑاديا گيا ہے۔ اس طرح سوات ميں تباہ ہو نے والے سکولوں کي تعداد ایک سو بارہ ہو گئي ہيں۔ دوسری طرف باجوڑ میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام ماموند کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں آٹھ غیر ملکی سمیت بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے شدت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں حملے نہ کرنے کا مشروط اعلان08 October, 2008 | پاکستان سوات: دو بڑے تعلیمی ادارے تباہ 07 October, 2008 | پاکستان قبائلی لشکر: طالبان گھر نذر آتش05 October, 2008 | پاکستان اسفندیار ولی ہی نشانہ کیوں؟02 October, 2008 | پاکستان پولش انجینئر طالبان کی تحویل میں30 September, 2008 | پاکستان ’دوبارہ آپریشن کی وجہ حکومتی فیصلے‘29 September, 2008 | پاکستان مسلح طالبان‘ کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا؟27 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||