حملے نہ کرنے کا مشروط اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تحریکِ طالبان سوات کے سربراہ مولانا فضل اللہ نے اپنی نشری تقریر میں سوات میں آئندہ سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کو مشروط طور پر ’ٹارگٹ کلنگ‘ کا نشانہ نہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے بدھ کو سرچ آپریشن کے دوران اٹھار مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تاہم طالبان نے اس کی تردید کی ہے۔ سوات میں طالبان کے سربراہ مولانا فضل اللہ نے بدھ کی صبح اپنے غیر قانونی’ایف ایم سٹیشن پر خطاب کرتےہوئے اعلان کیا کہ کہ آئندہ ان تمام سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کو اس شرط پر نشانہ نہیں بنایا جائے گا کہ وہ فوجی آپریشن میں حکومت کا مزید ساتھ دینے سے اجتناب کریں۔ان کے بقول انہوں یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ انہیں ایسی اطلاعات پہنچی ہیں کہ فوجی آپریشن میں حکومت کی مبینہ حمایت کرنے پر یہ شخصیات بظاہر پشیمان ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی شوری میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ وزراء اور اراکینِ پارلیمنٹ کو بھی اس شرط کی بنیاد پر نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی جا سکتی ہے۔ دوسری طرف سوات میڈیا سینٹر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بدھ کی صبح تحصیل کبل کے علاقے گل جبہ میں مشتبہ طالبان کے خلاف سرچ آپریشن کیا ہے جس میں اٹھارہ مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تاہم طالبان ترجمان مسلم خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دورن عام لوگوں کے چھ گھروں کو تباہ کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا بھی یہ کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران متعدد گھروں کو تباہ کیا گیا ہے جس میں ایگ گھر کی دیورار گرنے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ سوات میں فوجی آپریشن کے دوران حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی، پی پی پی شیرپاؤ کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کو’ ٹارگٹ کلنگ‘ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہلاک کیے جانے والوں میں زیادہ تر کا تعلق اے این پی سے ہے جبکہ سوات سے منتخب ہونے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے بعد نشانہ بنائے جانے کی خوف سے سوات جانے سے گریز کر رہے ہیں۔ مبصرین کے بقول مولانا فضل اللہ نےماضی میں’ٹارگٹ کلنگ‘ کا نشانہ بنائے جانے والی شخصیات کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری بلا واسطہ طور پر قبول کرلی ہے۔ اس کے علاوہ طالبان اس اعلان کے ذریعے اپنی ساکھ کو بہتر اور لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں چارسدہ: ولی باغ پر خودکش حملہ02 October, 2008 | پاکستان سوات: دو بڑے تعلیمی ادارے تباہ 07 October, 2008 | پاکستان قبائلی لشکر: طالبان گھر نذر آتش05 October, 2008 | پاکستان اسفندیار ولی ہی نشانہ کیوں؟02 October, 2008 | پاکستان ’دوبارہ آپریشن کی وجہ حکومتی فیصلے‘29 September, 2008 | پاکستان سوات میں مزید دو سکول نذرِ آتش24 September, 2008 | پاکستان سوات خودکش حملہ، تین ہلاک16 September, 2008 | پاکستان سکیورٹی فورسزکی تین لاشیں ملیں 12 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||