سوات میں مزید دو سکول نذرِ آتش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہائی سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔ اس کے علاوہ سوات میں بھی نامعلوم افراد نے دو پرائمری سکولوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔ مہمند ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رسول خان نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ رات تحصیل یکا غنڈ میں لڑکوں کے گورنمنٹ ہائی سکول کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔انہوں نے کہا کہ سکول میں دھماکوں کے بعد کمروں میں آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے سکول مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔انہوں کہا کہ سکول میں ایک کمرہ بھی ایسا نہیں جو دھماکے سے تباہ نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں حالت انتہائی کشیدہ ہے لیکن وہ کوشش کرہے ہیں۔ کہ قبائلی عمائدین کے تعاون سے حالت پر قابو پایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ادھر سوات میں اطلاعات کے مطابق تحصیل چہار باغ کے علاقے منگلور میں نامعلوم شرپسندوں نے دو پرائمری سکولوں کو آگ لگا دی۔ جس کی وجہ سے دونوں سکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ اس پہلے بھی سوات میں کئی گرلز سکولوں کو نذر آتش کیا گیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سکولوں کی عمارتوں کے تباہ ہونے کے بعد علاقے میں بچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں سوات خودکش حملہ، تین ہلاک16 September, 2008 | پاکستان بیس طالبان ہلاک، پچیس اہلکار اغوا04 September, 2008 | پاکستان سوات، کار بم حملے میں نو ہلاک22 September, 2008 | پاکستان سوات، دھماکے میں تین بچے ہلاک22 September, 2008 | پاکستان سوات مزید آٹھ پولیس اہلکار رہا18 September, 2008 | پاکستان سوات: تین مزید سکول نذرآتش05 August, 2008 | پاکستان سوات:سکول، سی ڈیز مارکیٹ تباہ15 August, 2008 | پاکستان سوات:تین گرلز سکول نذرِ آتش03 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||