سوات، کار بم حملے میں نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے مبینہ کار بم حملے میں نو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ایک ترجمان میجر مراد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پیر کی رات بارود سے بھری ایک گاڑی میں سوار مبینہ خود کش بمبار نے مدین کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ مدین چیک پوسٹ پر تعینات ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں پہلے تین اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی۔ تاہم اس حملے میں زخمی ہونے والے چھ اہلکار بعد میں دم توڑ گئے۔ ابھی تک کسی نے بھی اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ چند دن قبل بھی ایک مبینہ خودکش بمبار نے بارور سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کے ساتھ ٹکرائی تھی جس میں بھی تین اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری سوات میں سرگرم طالبان نے قبول کرلی تھی۔ | اسی بارے میں سوات خودکش حملہ، تین ہلاک16 September, 2008 | پاکستان سوات مزید آٹھ پولیس اہلکار رہا18 September, 2008 | پاکستان سوات کارروائی میں تیس ہلاک03 September, 2008 | پاکستان حکومت کے بعد طالبان کے در پر16 September, 2008 | پاکستان سوات: گیارہ طالبان ہلاک 10 September, 2008 | پاکستان سوات میں پچیس سکیورٹی اہلکار رہا15 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||