سوات: گیارہ طالبان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام نے بدھ کو ہونے والی گولہ باری میں گیارہ طالبان کے ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم طالبان نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ پاکستانی فوج کے ایک ترجمان میجر مراد خان نے بی بی سی سے با ت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ سکیورٹی فورسز نے بدھ کی صبح تحصیل کبل کے کوزہ بانڈہ کے علاقے میں طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں کو توپخانے سے نشانہ بنایا جس میں بقول ان کے گیارہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوزہ بانڈہ میں طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں کو رات بھر نشانہ بنایا گیا ہے۔ سوات میں طالبان کے ترجمان مسلم خان نے تازہ حملے میں اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بدھ کی صبح کوزہ بانڈہ میں لڑاکا طیاروں سے بمباری کی گئی ہے جس میں سڑک کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ان کے ساتھیوں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح لڑاکا طیاروں نے کوزہ بانڈہ میں تین بم گرائے ہیں۔ تاہم حکومت اس حملے میں لڑاکا طیاروں کے حصہ لینے کی تردید کر رہی ہے۔ دوسری طرف تحصیل کبل میں بدھ کو آٹھویں روز بھی کرفیو کا نفاذ جاری رہا اور مقامی لوگوں کے مطابق درجنوں خاندانوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کی ہے۔ ان کے بقول علاقے میں کرفیو کے نفاذ کی وجہ سے خوردنوش کی اشیاء کی قلت پیداہوگئی ہے جبکہ مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ | اسی بارے میں سوات کارروائی میں تیس ہلاک03 September, 2008 | پاکستان سوات میں کرفیو، مزید ہلاکتیں03 September, 2008 | پاکستان چینی انجینئر طالبان کے قبضے میں02 September, 2008 | پاکستان باجوڑ: نو شہری گولہ باری کا شکار02 September, 2008 | پاکستان پاکستان:کہیں جنگ بندی کہیں لڑائی01 September, 2008 | پاکستان ’سوات میں 23 شدت پسند ہلاک‘28 August, 2008 | پاکستان سوات: طالبان کا حملہ، آٹھ ہلاک25 August, 2008 | پاکستان سوات:خودکش حملہ، ہلاکتیں 23 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||