سوات میں کرفیو، مزید ہلاکتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کی شورش زدہ وادی سوات میں سکیورٹی فورسز کی تازہ گولہ باری میں چار مزید افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے سوات بھر میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ سوات سے ملنے والی اطلاعات میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سکیورٹی فورسز نے مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔ ایک سرکاری اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو تصدیق کی کہ کوزہ بانڈئی ، ڈیرئی اور کانجو میں مارٹر گولے گھروں پر گرنے سے چار افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سوات میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں چودہ افراد ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تاہم مقامی ذرائع نے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی ہے۔ دریں اثناء بدھ کی صبح سکیورٹی فورسز نے سوات بھر میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مقامی طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کوزہ بانڈئی میں لوگوں کو تین گھنٹوں میں علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا تھا جس سے کئی لوگ بچوں اور خواتین سمیت راستوں اور چیک پوسٹوں پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوزہ بانڈئی اور سیگرام کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہلاکتوں کے حوالے سے تاحال مصدقہ اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ واضح رہے کہ تین دن قبل حکومت نے رمضان المبارک کے احترام میں قبائلی علاقوں اور سوات میں طالبان کے خلاف آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود باجوڑ، سوات اور درہ آدم خیل میں فوجی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ | اسی بارے میں سوات: بمباری سے پچیس ہلاکتیں02 September, 2008 | پاکستان چینی انجینئر طالبان کے قبضے میں02 September, 2008 | پاکستان باجوڑ: نو شہری گولہ باری کا شکار02 September, 2008 | پاکستان پاکستان:کہیں جنگ بندی کہیں لڑائی01 September, 2008 | پاکستان ’سوات میں 23 شدت پسند ہلاک‘28 August, 2008 | پاکستان سوات: طالبان کا حملہ، آٹھ ہلاک25 August, 2008 | پاکستان سوات:خودکش حملہ، ہلاکتیں 23 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||