BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 25 August, 2008, 04:18 GMT 09:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات: طالبان کا حملہ، آٹھ ہلاک

سوات میں قاری فضل اللہ کے حامیوں نے حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد شروع کر رکھی ہے
پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی سمیت آٹھ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔

سوات کے مقامی طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھرئی میں پیش آیا۔ تھانہ کبل کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ درجنوں مسلح افراد نے سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد کے بھائی اقبال خان کے گھر اور حجرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دونوں عمارتیں مکمل طورپر تباہ ہوگئیں۔

اہلکار کے مطابق حملے میں اقبال خان، ان کے دو بیٹے اور چار محافظ ہلاک جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوئے۔

سوات کے مقامی طالبان نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ سوات طالبان کے ترجمان حاجی مسلم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ حملہ کبل میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری آپریشن اور طالبان کےگھروں کے نشانہ بنائے جانے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ سوات میں جاری کارروائیاں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی حکومت اور سوات کے اراکین اسمبلی کے کہنے پر ہو رہی ہیں۔

سوات میں گزشتہ چند ہفتوں سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس میں زیادہ تر قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور ناظمین کو قتل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی اے این پی کلہ کلی کے جنرل سیکرٹری کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا جبکہ چار دن قبل بھی عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری اور برہ بانڈہ یونین کونسل کے سابق ناظم محمد امین کو ان کے دیگر تین ساتھیوں سمیت قتل کر دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد