BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 August, 2008, 08:35 GMT 13:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان مذاکراتی کمیٹی، رکن ہلاک

فائل فوٹو
گزشتہ دو ماہ کے دوران سوات میں اسی کے قریب سکولوں کو جلایا جاچکا ہے
صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ مولانا فضل اللہ کے ایک اہم معاون اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن علی بخت خان اور ان کے آٹھ ساتھی سکیورٹی فورسز کے ایک حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوات میں مقامی طالبان کے ترجمان حاجی مسلم خان نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ دیولئی کے علاقے میں طالبان کے اہم رہنما علی بخت سکیورٹی فورسز کے ایک حملے میں مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ان کے گھر کو بھی مسمار کیا ہے۔

تاہم باقی آٹھ افراد کی ہلاکت کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق علی بخت خان نے تقریباً تین ماہ قبل سوات میں سرحد حکومت اور مقامی طالبان کے مابین ہونے والے امن معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ طالبان مذاکراتی امن کمیٹی کے اہم رکن تھے۔

علی بخت خان کے بھائی ابراہیم دیولئی سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر جوائنٹ سیکرٹری ہیں۔

پاکستان فوج کے ایک ترجمان میجر مراد نے بی بی سی کو بتایا کہ بدھ کی صبح سکیورٹی فورسز دیولئی کے علاقے میں سرچ آپریشن کررہی تھیں کہ اس دوران ان پر نامعلوم مقام سے حملہ کیا گیا جس میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی میں علی بخت اور ان کے آٹھ ساتھی ہلاک ہو گئے۔

اس سے قبل ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم مسلح افراد لڑکوں کے ایک سکول میں دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش میں خود ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف جنوبی ضلع ہنگو میں ایک بنک ملازم کی لاش ملی ہے جنہیں گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔

سوات سے موصولہ اطلاعات میں پولیس کے مطابق منگل رات تحصیل کبل کے علاقے علی گرامہ میں دو نامعلوم مسلح افراد لڑکوں کے ایک مڈل سکول میں دھماکہ خیز نصب کررہے تھے کہ اس دوران وہاں اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس میں دونوں افراد موقع ہی پر ہلاک ہوگئے۔

تھانہ کبل کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مسلح افراد نے سکول کے عمارت دو اور بم بھی نصب کئے تھے جنہیں بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے ناکارہ بنادیا ہے۔

جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مسلح افراد کی لاشیں بری طرح جل گئیں ہیں اور ان کے ٹکڑے دور دور تک پھیلے ہوئے ہیں۔

تاحال کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ اری قبول نہیں کی ہے۔ اس سے پہلے سوات میں نذرآتش کئے جانے والے سکولوں کی ذمہ داری مقامی طالبان قبول کرتے رہے ہیں۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران شورش زدہ ضلع میں اسی کے قریب سکولوں کو جلایا جاچکا ہے جن میں اکثریت لڑکیوں کے بتائے جاتے ہیں۔

دوسری طرف صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ہنگو میں چند روز قبل اغواء ہونے والے ایک بنک ملازم کی لاش ملی ہے جنہیں گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

ہنگو پولیس تھانہ کے ایس ایچ او سید خان نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ خوشحالی بنک کلایہ برانچ کے اکاونٹ افیسر سرفرازعلی کی لاش ہنگو شاہو سڑک پر پھینکی گئی تھی جنہیں قبضے میں کیکر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہلکار کو گلہ کاٹ کا ہلاک کیا گیا ہے۔ مقتول کا تعلق پاڑہ چنار سے بتایا جاتا ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خوشحالی بنک کوہاٹ برانچ کے منیجر حاجی گل آفریدی نے بتایا کہ چند روز قبل نامعلوم افراد نے اورکزئی ایجینسی کلایہ برانچ کے تین اہلکاروں کو بندوق کے نوک پر اغواء کیا تھا جن میں سرفراز علی کے علاوہ ایک بنک منیجر اور بزنس ایگزیکٹو بھی شامل تھے۔

اس واقعہ کے بعد ہنگو میں حالات ایک بار پھر کشیدہ بتائے جاتے ہیں۔ تقریباً ایک ماہ قبل بھی شاہو خیل کے علاقے سے ایک سرکٹی لاش ملی تھی۔ مقتول کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے تھا۔

ادھر پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں مسلح افراد کی طرف سے پولیس تھانے پر فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

تھانہ متنی کے ایک اہلکار ناصر نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کی رات تقریباً دو سو کے قریب مسلح طالبان نے تھانے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔

انہوں نےکہا کہ دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا جس میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

اسی بارے میں
سوات: تین مزید سکول نذرآتش
05 August, 2008 | پاکستان
وزیرستان میں راکٹ حملے
05 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد