’سوات میں 23 شدت پسند ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج نے سوات میں مختلف کارروائیوں میں تیئیس مشتبہ شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعوٰی کیا ہے تاہم مقامی طالبان کی جانب سے تاحال ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ایک ترجمان میجر مراد خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہلاکتیں جمعرات کو تین مختلف واقعات میں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعات ضلع سوات کے علاقوں کوزہ بانڈی اور باڑہ بندی میں اس وقت پیش آئے جب گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شدت پسندوں کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے مقامی طالبان کے ایک ٹھکانے پر بھی گولہ باری کی۔ فوجی حکام کے مطابق کوزہ بانڈی کے علاقے میں ایک گاڑی پرگن شپ ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے آٹھ مقامی طالبان ہلاک ہوئے جبکہ اسی علاقے میں طالبان کے ٹھکانے پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ اور گولہ باری سے چودہ طالبان مارے گئے۔ اس کے علاوہ باڑہ بندی کے علاقے میں بھی ایک گاڑی پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک مقامی طالبان مارا گیا۔ فوجی حکام کے مطابق اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔ یاد رہے کہ سوات کے علاقے میں مقامی طالبان اور شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن کچھ عرصے سے جاری ہے اور طالبان نے حال ہی میں سرحد حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور ان کے عزیزو اقارب کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ | اسی بارے میں سوات: اے این پی رہنما کا گھر تباہ26 August, 2008 | پاکستان سوات: طالبان کا حملہ، آٹھ ہلاک25 August, 2008 | پاکستان علماء کےمشترکہ فتوے کی ضرورت25 August, 2008 | پاکستان سوات:گولہ باری سےہلاکتیں24 August, 2008 | پاکستان سوات: تشدد میں درجنوں ہلاکتیں23 August, 2008 | پاکستان سوات:خودکش حملہ، ہلاکتیں 23 August, 2008 | پاکستان سوات: تھانے پرخود کش حملہ،متعدد اہلکار ہلاک23 August, 2008 | پاکستان بائیس دن، پانچ حملے، ایک سو انیس ہلاک23 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||