سوات: بمباری سے پچیس ہلاکتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شورش زدہ علاقے سوات میں اطلاعات کے مطابق میں بمباری سے دس شہری اور پندرہ طالبان جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ ان اطلاعات کے مطابق بمباری سکیورٹی فورسز کے طیاروں نے کی۔ جس میں چالیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ آزاد ذرائع نے آٹھ شہریوں کے ہلاک اور پینتالیس کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان فوج کے ایک ترجمان میجر مراد نے بتایا ہے کہ منگل کو گٹ پیو چار کے علاقے پر بمباری میں پندرہ طالبان جنگجو مارے گئے۔ انہوں نے شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا۔ دوسری طرف طالبان کے ترجمان نے حکومتی دعوے کی تردید کی اور کہا کہ اس بمباری سے دس شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ سوات میں ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ منگل کی صبح جیٹ طیاروں نے وقفے وقفے سے طالبان کے گڑھ سمجھے جانے والی دشوارگزار وادی گٹ پیوچار کو مسلسل فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ طالبان ترجمان مسلم خان نے بی بی سی کو فون کر کے دعوٰی کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں ان کا کوئی ساتھی شامل نہیں ہے۔ گٹ پیوچار طالبان کے سربراہ مولانا فضل اللہ اور دیگر طالبان جنگجوؤں کی ایک محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں چینی انجینئر طالبان کے قبضے میں02 September, 2008 | پاکستان باجوڑ: نو شہری گولہ باری کا شکار02 September, 2008 | پاکستان پاکستان:کہیں جنگ بندی کہیں لڑائی01 September, 2008 | پاکستان ’سوات میں 23 شدت پسند ہلاک‘28 August, 2008 | پاکستان سوات: طالبان کا حملہ، آٹھ ہلاک25 August, 2008 | پاکستان سوات:خودکش حملہ، ہلاکتیں 23 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||