BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 September, 2008, 06:37 GMT 11:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات، دھماکے میں تین بچے ہلاک

فائل فوٹو
جنگ سے متاثرہ علاقوں میں بہت سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں ایک مارٹر گولہ پھٹنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ لوئر دیر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سوات میں ہی ایک یونین کونسل کے ناظم کے گھر کو بارودی دھماکے سے تباہ کیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز نے مقامی طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ضلع لوئر دیر کے ایک پولیس اہلکار نور غنی نے بی بی سی کوبتایا کہ گزشتہ رات بارہ بجے کے قریب تھانہ منڈا کی پولیس معمول کے مطابق گشت کر رہی تھی کہ تھانے کے قریب سڑک کے کنارے گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تھانہ منڈا کے پولیس سربراہ محمد اقبال سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لوئر دیر کے سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد رخصت کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ ضلع سوات میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تحصیل کبل کے علاقے برہ بانڈئی میں بختاور نامی شخص کے گھر مارٹر گولہ پھٹ گیا جو گھر کے قریب پڑا تھا اور جسے بچے گھر لے آئے تھے۔

دھماکے میں بختاور اپنے دو بچوں اور ایک بچی سمیت موقع ہی پر ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجہ میں گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بختاور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دھماکے سے کچھ دیر پہلے ہی مینگورہ سے گھر واپس لوٹے تھے۔

سوات میں ہی نامعلوم افراد نے یونین کونسل برہ بانڈئی کے ناظم کے گھر کو بارودی دھماکے سے تباہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یونین کونسل کے ناظم شیر افضل خان پہلے ہی سے علاقے میں دہشت گردی کے خوف سے اپنے خاندان کے ساتھ لوئر دیر سے کسی دوسرے علاقے میں منتقل ہوگئے تھے۔گھر خالی ہونے کی وجہ سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے رات بھر شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد