BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 September, 2008, 12:58 GMT 17:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان سوات چھوڑ جانے پر تیار

سوات
طالبان نے مقامی لوگوں کی مشکلات کو دیکھ کر علاقے سے نکل جانے کا فیصلہ کیا: طالبان ترجمان
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں جاری آپریشن کے دوران مقامی جرگے اور طالبان کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد مسلح طالبان نے علاقہ خالی کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

دوسری طرف طالبان کاگڑھ سمجھے جانے والے کوزہ بانڈہ میں منگل کو کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے البتہ سکیورٹی فورسز نےگزشتہ شب چار مسلح طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

قومی امن جرگہ کانجو کے ایک رہنماء انعام الرحمن نے بی بی سی کو بتایا کہ اٹھارہ رکنی جرگےاور طالبان کے رہنماؤں کے درمیان منگل کو ہونے والی بات چیت میں طالبان اس بات پر راضی ہوگئے کہ وہ آج رات تک کوزہ بانڈہ کا علاقہ خالی کردیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بدھ کی صبح سکیورٹی فورسز اور جرگے کے اراکین علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کےہمراہ کوزہ بانڈہ جائیں گے تاکہ وہاں پر بچھائی گئیں بارودی سرنگیں صاف کی جاسکیں۔ان کے بقول سکیورٹی فورسز اور جرگہ لوگوں کو جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ بھی لگائیں گے تاکہ ان کا بعد میں ازالہ کیا جاسکے۔

طالبان کے ترجمان مسلم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ مقامی مشران کے ساتھ بات چیت میں اس بات کا فیصلہ ہوا کہ طالبان کے نکل جانے کے بعد سکیورٹی فورسز بھی علاقے میں داخل نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے مقامی لوگوں کی مشکلات کو دیکھ کر علاقے سے نکل جانے کا فیصلہ کیا۔ان کے بقول طالبان بدھ کی صبح تک علاقہ خالی کردیں گے اور انہوں نے بچھائی گئی بارودی سرنگیں خود صاف کردی ہیں۔

فوج کے ایک ترجمان کا ردِ عمل
طالبان اور مقامی جرگے کے درمیان ہونے والی بات چیت کا سکیورٹی فورسز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کے بقول حکومت اپنے مقاصد کے حصول تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

اس سلسلے میں جب پاکستانی فوج کے ایک ترجمان میجر مراد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ طالبان اور مقامی جرگے کے درمیان ہونے والی بات چیت کا سکیورٹی فورسز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کے بقول حکومت اپنے مقاصد کے حصول تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

میجر مراد خان نے دعوی کیا کہ سکیورٹی فورسز نے کوزہ بانڈہ میں گزشتہ رات کو چار مبینہ عسکریت پسندوں کو مار دیا ہے تاہم طالبان ترجمان مسلم خان نے اس دعوی کی تردید کی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے گزشتہ دوہفتوں سے طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے کوزہ بانڈہ کو گن شپ ہیلی کاپٹروں، لڑاکا طیاروں اور بھاری توپخانے سے نشانہ بنا رہے ہیں جس میں انہوں نے درجنوں طالبان کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومتی کاروائیوں میں عام شہری بھی بڑی تعداد میں مارے گئے ہیں۔

کوزہ بانڈہ میں کارروائی کرنے کے حکومتی اعلان کے بعد سینکڑوں خاندانوں نے قریبی علاقوں کی طرف نقل مکانی کی ہے۔نقل مکانی کرنے والے ایک شخص جان عالم نے بی بی سی کو بتایا کہ اب تک دس ہزار سے زیادہ لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں جن میں سے بڑی تعداد میں لوگ کانجو کے علاقے میں کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔

ان کے بقول لوگوں کے پاس کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں ہے اور نہ ہی ابھی تک حکومت اور فوج نے اس سلسلے میں ان کی کوئی مدد کی ہے البتہ ہلال احمر نے کچھ خیمے دے دیئے ہیں۔

جان عالم کے مطابق لوگوں کے مال مویشی اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور بہت سے زخمی ایسے تھے جنہیں مسلسل فائرنگ کی وجہ سے وہاں پر ہی چھوڑ دیا گیا ہے اور وہ بعد میں دم توڑ گئے۔

اسی بارے میں
سوات کارروائی میں تیس ہلاک
03 September, 2008 | پاکستان
سوات میں کرفیو، مزید ہلاکتیں
03 September, 2008 | پاکستان
سوات:خودکش حملہ، ہلاکتیں
23 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد