BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 September, 2008, 13:31 GMT 18:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات: ایک علاقہ طالبان سے خالی

سوات (فائل فوٹو)
سکیورٹی فورسز نے داخل ہوکر علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے
امن جرگے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد مسلح طالبان کوزہ بانڈہ سے نکل گئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے داخل ہوکر علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

کوزہ بانڈہ صوبہ سرحد کے ضلع سوات کی تحصیل کبل کا علاقہ ہے جسے سوات میڈیا سینٹر کے مطابق طالبان نے بدھ کو علی الصبح خالی کردیا ہے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے امن جرگے کے ممبران کے ہمراہ پیش قدمی کرتے ہوئے دوپہر دو بجے تک پورے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ان کے بقول سکیورٹی فورسز وہاں پر بارودی سرنگیں ہٹائیں گی اور چیک پوسٹیں قائم کریں گی۔

طالبان کا گڑھ سمجھا جانےوالے کوزہ بانڈہ کو سکیورٹی فورسز نے عام لوگوں سے خالی کرانے کے بعد دو ہفتوں تک توپخانوں، جیٹ طیاروں اور توپ بردار ہیلی کاپٹروں سے مسلسل حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس علاقے میں پہلی بار داخل ہونے والے مقامی صحافی شیرین زادہ نے بی بی سی کو بتایا کہ پوا گاؤں ایک جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کر رہا تھا۔

ان کے بقول ’اسی فیصد کے قریب مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جن میں بہت سے رہنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ کئی دکانیں ایسی تھیں جو بالکل کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ کھیتوں میں کھڑی فصلیں گولے گرنے سے تقریباً تباہ ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ ہم نے جگہ جگہ کھڈے دیکھے جہاں پر طالبان نے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں اور جاتے ہوئے انہوں نے علاقہ دوبارہ صاف کردیاتھا‘۔

شدت پسندوں کے مراکز کی تباہی کے دعوے بھی کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کوزہ بانڈہ سے لوگ مکمل طور پر نقل مکانی کر چکے ہیں لیکن طالبان کے چلے جانے اور سکیورٹی فورسز کے آنے کے بعد بھی لوگوں کی واپسی کا عمل شروع نہیں ہوسکا ہے۔

دو ہفتوں تک فضائی حملوں کے بعد منگل کو قومی امن جرگے نے طالبان رہنماؤں سے مذاکرات کے بعد انہیں علاقہ چھوڑنے پر آمادہ کرلیا تھا۔

اسی بارے میں
سوات:25 طالبان سمیت 30 ہلاک
30 July, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد