BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 July, 2008, 07:42 GMT 12:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات:25 طالبان سمیت 30 ہلاک

سوات میں تازہ جھڑپیں تین اہلکاروں کے قتل کے بعد شروع ہوئیں
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام نے ایک جھڑپ کے دوران پچیس طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان نے اپنے پانچ ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

حکام نے جھڑپوں میں ایک آفیسر سمیت پانچ سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

دوسری طرف طالبان نے ایک آرمی گیسٹ ہاؤس، پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ہوٹل اور گرلز سکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سوات میڈیا سینٹر کے مطابق مسلح طالبان نے بدھ کی صبح کو تحصیل مٹہ کے علاقے سر بانڈہ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے بعد فریقین کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔

حکام نے دعوی کیا ہے کہ اس جھڑپ کے دوران بیس کے قریب طالبان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ان کے بقول علاقے میں طالبان کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کے بعد ضلع سوات میں دن کے ساڑھے بارہ بجے سے غیر معینہ مدت تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان مسلم خان نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے تازہ جھڑپ میں اپنے پانچ ساتھیوں کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلےسکیورٹی فورسز نےحملہ کیا جس کے بعد انہوں نے جوابی کاروائی کی۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ طالبان نے گزشتہ شب کو مالم جبہ میں ایک آرمی گیسٹ ہاؤس، پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ہوٹل اور گلِ باغ میں واقع ایک گرلز سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔

پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اس ہوٹل کے ایک بڑے حصے کو طالبان نے ایک ماہ قبل نذر آتش کردیا تھا تاہم پچاس کمروں پر مشتمل جو حصہ محفوظ رہ گیا تھا اس سے تباہ کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جب حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں بھی ان مقامات کو تباہ کرنے کی اطلاعات پہنچی ہیں تاہم اس کی سردست تصدیق نہیں ہوسکتی۔

سوات میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں منگل کی صبح سے اس وقت شروع ہوئی تھیں جب طالبان نے خفیہ ایجنیسوں کے تین اہلکاروں کو قتل کردیا۔ بدھ کے روز ہونے والی جھڑپ میں ایک فوجی آفسر، کیپٹن اور دو عام شہریوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
سوات: ایک ہلاک دو زخمی
25 June, 2008 | پاکستان
سوات: کشیدگی اور ہلاکتیں
29 June, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد