سوات: ایک ہلاک دو زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کی شب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والےایک حملے میں ایک سرکاری اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک دوسرے واقعہ میں لڑکیوں کے تین سکولوں کو بھی نذرِ آتش کیا گیا ہے۔ سوات پولیس کا کہنا ہے کہ بعض نامعلوم مسلح افراد نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو تحصیل کبل کے شاہ ڈیرئی کے مقام پر واقع سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ ان کے بقول مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کافی دیر تک جاری رہنے والی جھڑپ میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علی گرامہ کے علاقے میں پولیس کی ایک خالی چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر تباہ کر دیا ہے۔ دوسری طرف تحصیل مٹہ پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار کے مطابق منگل کی رات نامعلوم افرادنے مختلف علاقوں میں واقع لڑکیوں کے تین سکولوں کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔ ان کے بقول نامعلوم افراد نے سیجبند گرلز ہائی سکول کو آگ لگائی ہے جس میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے جبکہ بقول ان کے شورہ کے گرلز مڈل اور شگئی کے گرلز پرائمری سکول کو بھی آگ لگائی گئی ہے۔ مقامی طالبان نے منگل کو ان میں سے بعض واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔صوبائی حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے بعد جاری مذاکرات میں تعطل پیدا ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ اگرچہ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والا معاہدہ بظاہر برقرار ہے تاہم عملاً معاہدہ خطرے سے دو چار ہوگیا ہے۔فریقین کا کہنا ہے کہ خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے باوجود وہ معاہدے کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ | اسی بارے میں چار برس میں تشدد کے تین سوواقعات18 June, 2008 | پاکستان سرحد حکومت سے روابط منقطع:طالبان 17 June, 2008 | پاکستان سوات: ’معاہدے کی اہمیت نہیں‘22 May, 2008 | پاکستان مالاکنڈ: شریعت کا نفاذ ایک ماہ میں13 May, 2008 | پاکستان سوات میں ’عارضی جنگ بندی‘09 May, 2008 | پاکستان حکومت سے بات چیت معطل: طالبان28 April, 2008 | پاکستان سوات، سکیورٹی میں اضافہ 11 April, 2008 | پاکستان سرحد: حکومتی جرگہ کی تشکیل08 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||