فاٹا، سرحد: دو سر بریدہ لاشیں برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے اور صوبہ سرحد میں حکام کو مختلف واقعات میں دو افراد کی سربریدہ لاشیں ملی ہیں جبکہ سوات میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے دو عام شہریوں کو زخمی کردیا ہے۔ پہلا واقعہ قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں پیش آیا ہے جہاں پر حکام کا کہنا ہے کہ انہیں بدھ کی صبح تحصیل خار کے ٹانگ عطاء کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گلا کاٹ کر مارا گیا ہے۔ ان کے مطابق لاش کے ساتھ اردو زبان میں لکھا گیا ایک خط بھی ملا ہے جس پر لکھا گیا ہے کہ’بدکاری میں ملوث ہونے والوں کا انجام ایسا ہی ہوگا۔‘ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے جانے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور انہوں نے اسے لاوارث سمجھ کر دفنا دیا ہے۔ دوسری طرف صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں بھی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بدھ کی صبح شہر سے تقریباً دس کلومیٹر دور شہو کے علاقے سے ایک شخص کی سر بریدہ لاش ملی ہے۔ ان کے مطابق ہلاک کیے جانے والے شخص کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے بتایا جاتا ہے جس کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ حکام نے ان دو واقعات میں نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کر دی ہے۔ ادھر بدھ ہی کی صبح کو بعض نامعلوم مسلح افراد نے ضلع سوات کے امام ڈھیرئی کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو عام شہریوں کو زخمی کردیا ہے۔ دونوں افراد محنت کش بتائے جا رہے ہیں۔ان کے مطابق حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں سوات: حکومت و طالبان مذاکرات07 July, 2008 | پاکستان خیبر، تین سکیورٹی اہلکار ہلاک08 July, 2008 | پاکستان مہمند ایجنسی: مغوی صحافی رہا05 July, 2008 | پاکستان سوات میں فائرنگ، مہتمم ہلاک08 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||