لاہور: چار ججوں نےحلف اٹھا لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور ہائی کورٹ کے چار معزول ججوں نے دوبارہ حلف لینے کے لیے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد سینچر کواپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ جن معزول ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ان میں جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال شامل ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید زاہد حسین نے ان ججوں سے حلف لیا۔ سیکریٹری قانون آغا رفیق نے بتایا کہ ایک نوٹیفیکیشن کے تحت لاہور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد پچاس سے بڑھ کر ساٹھ کردی گئی ہے۔ سیکریٹری قانون آغا رفیق نے بی بی سی کو بتایا کہ دوبارہ حلف اٹھانے والے ان معزول ججوں کی سینیارٹی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور ان کو وہی سینیارٹی حاصل ہوگی جو تین نومبر سنہ دو ہزار سات کو تھی۔ ان معزول ججوں میں جسٹس جہانگیر ارشد اٹھارہ اگست کو ریٹائر ہوگئے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے چار ججوں کے دوبارہ حلف اٹھانے کے بعد اب پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جن ججوں نے دوبارہ حلف نہیں لیا ان میں جسٹس خواجہ شریف، جسٹس اعجاز چودھری، جسٹس سائر علی، جسٹس ایم اے شاہد صدیقی اور جسٹس اقبال حمید الرحمن شامل ہیں۔ جبکہ جسٹس سائر علی آئندہ ماہ گیارہ ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں اس وقت ججوں کی تعداد تینتیس ہے جبکہ معزول ججوں کے حلف اٹھانے کے بعد اب یہ تعداد سینتیس ہوگئی ہے۔ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ترجمان اطہر من اللہ نے کہا ہے معزول ججوں کے مرحلہ وار حلف اٹھانے سے ان کی تحریک کمزور نہیں ہوگی بلکہ ان کے حوصلے بلند ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کمال نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وکلاء کی جدوجہد اصولوں پر مبنی ہے اور اگر کوئی اپنے اصول سے انحراف کرتا ہے تو یہ اس کا ذاتی فعل ہے، اس سے تحریک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ تحریک چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت دیگر ججوں کی بحالی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ نئے حلف کے تحت کسی طرح پرانی سینیارٹی حاصل ہوسکتی ہے۔ |
اسی بارے میں ’پارلیمان محترم مگر بالادست آئین‘26 July, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی: ڈیڈ لائن گزرگئی 15 August, 2008 | پاکستان یوم نجات، ججوں کی بحالی کا مطالبہ19 August, 2008 | پاکستان وکلاء کا ہنگامی اجلاس طلب22 August, 2008 | پاکستان مشرف کے خلاف مقدمات کا مطالبہ22 August, 2008 | پاکستان ’ججوں کا فیصلہ پارلیمنٹ میں‘23 August, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی کیلئےملک گیر دھرنا27 August, 2008 | پاکستان پاکستان بھر میں وکلاء کا دھرنا ختم28 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||