ججوں کی بحالی: ڈیڈ لائن گزرگئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں وکلاء کے منتخب نمائندوں کی کانفرنس میں اعلیْ عدلیہ کے ججوں کی بحالی کے لیے حکومت کو جو مہلت دی تھی وہ چودہ اگست کی رات ختم ہوگئی ہے۔ اعلیْ عدلیہ کے ججوں کی بحالی کے لیے دی جانے والی مہلت پر عمل درآمد نہ ہونے پر وکلاء قیادت کا ایک اہم اجلاس پندرہ اگست کو ہورہا ہے جس میں اعلیْ عدلیہ کے ججوں کی بحالی کے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔ انیس جولائی کو لاہور میں ہونے ولی وکلاء کانفرنس نے اعلیْ عدلیہ کے ججوں کی بحالی کے لیے حکومت کو چودہ اگست کی ڈیڈ لائن دے دی گئی تھی اور اعلان کیا تھا کہ چودہ اگست تک جج بحال نہ ہونے پر پندرہ اگست کو راولپنڈی میں وکلاء کی قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں ججوں کے بحالی کے لیے ملک گیر سطح پر دھرنا دینے، عدالتوں کے بائیکاٹ، ان کی تالا بندی، سول نافرمانی کی تحریک اور گرفتاریاں دینے کی تجویز پر غور کرنے کے بعد احتجاج کے لیے ان میں کسی ایک طریقے کو منتخب کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور وکیل رہنما جسٹس (ریٹائرڈ) طارق محمود کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکمران اتحاد کی طرف سے صدر پرویزمشرف کے موخذاے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے ایک ہفتہ قبل پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین سید الرحمن نے بار کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان بار کونسل نے کبھی بھی ججوں کی بحالی کے لیے چودہ اگست کی ڈیڈ لائن نہیں دی تھی۔ ان کے بقول کہ معزول ججوں کی بحالی کے لیے احتجاج کی کال دینا صرف پاکستان بار کونسل کا ہی حق ہے۔ مبصرین کی رائے ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ وکلاء قیادت حکمران اتحاد کی طرف سے صدر پرویز مشرف کے موخذاے کے اعلان کی وجہ سے اپنے اجلاس میں ججوں کی بحالی کے لیے وقتی طور کے لیے کسی سخت فیصلہ کا اعلان نہ کرے ۔ | اسی بارے میں ججوں کی بحالی،مہلت14اگست19 July, 2008 | پاکستان ’عوام کاخواب چکنا چور کردیا گیا‘24 July, 2008 | پاکستان ’ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں‘ 10 July, 2008 | پاکستان ’اس سے زیادہ ہم کیا کر سکتے ہیں‘14 June, 2008 | پاکستان عدالتوں میں تالابندی کی تجویز05 July, 2008 | پاکستان ’پارلیمان محترم مگر بالادست آئین‘26 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||