BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 August, 2008, 11:08 GMT 16:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکلاء کا ہنگامی اجلاس طلب

وکلاء کا مظاہرہ(فائل فوٹو)
وکلا نے سابق صدر پرویز مشرف کے عہدہ چھوڑنے پر جشن منایا تھا
حکمران اتحاد کی طرف سے ججوں کی بحالی کے لیے نئی ڈیڈلائن سامنے آنے پر ملک بھر کے وکلاء کا ہنگامی اجلاس تئیس اگست کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں وکلاء آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

وکیل رہنما اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جسٹس (ریٹائرڈ) طارق محمود نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وکلاء کے نئی صورتحال پر ہنگامی اجلاس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔

وکلاء حکمت عملی
 وکلاء رہنماؤں نے اکیس اگست کو اپنے ہفتہ وار احتجاج کے موقع پر یہ اعلان کیا تھا کہ بائیس اگست تک جج بحال نہ ہونے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور احتجاج کے لیے سول نافرمانی کی تحریک، عدالتوں کی تالا بندی، بھوک ہڑتال اور دھرنا دینے میں سے احتجاج کے لیے کسی ایک طریقے کو اختیار کیا جاسکتا ہے
جسٹس طارق کے بقول پاکستان بھر کے منتخب وکلاء نمائندوں کو ٹیلی فون کے ذریعے ہنگامی اجلاس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ججوں کی بحالی کے لیے حکمران اتحاد کی طرف سے تیس اپریل اور بارہ مئی کی ڈیڈلائن دی گئی اور اب نئی ڈیڈلائن دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء نمائندوں کے اس ہنگامی اجلاس میں مشاورت کے بعد جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ حتمی ہوگا۔

خیال رہے کہ پندرہ اگست کو ہونے والے وکلاء کے نمائندہ اجلاس میں سابق صدر کے خلاف مواخذے کے اعلان کی وجہ سے تحریک کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وکلاء رہنماؤں نے اکیس اگست کو اپنے ہفتہ وار احتجاج کے موقع پر یہ اعلان کیا تھا کہ بائیس اگست تک جج بحال نہ ہونے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور احتجاج کے لیے سول نافرمانی کی تحریک، عدالتوں کی تالا بندی، بھوک ہڑتال اور دھرنا دینے میں سے احتجاج کے لیے کسی ایک طریقے کو اختیار کیا جاسکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد