’ججوں کی بحالی پر خوشخبری جلد‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ مہنگائی میں غریب خاندانوں کوریلف دینے کے لیے بےنظیر بھٹو کارڈ چودہ اگست سے شروع کیا جائے گا جس میں چونتیس لاکھ خاندانوں کو ہر ماہ ایک ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ سنیچر کی شب قوم سے پہلے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو اُسے مشکلات پچھلی حکومتوں سے ورثے میں ملتی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ملک میں آٹے کا بحران، بجلی کی لوڈشیڈنگ، دہشت گردی، شدت پسندی، اعلی عدالتوں کے ججوں کی معزولی اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پچھلی حکومت کی دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام معزول ججوں کی بحالی کےحوالے سے جلد خوشخبری سُنیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب سے ملک بنا ہے اُس میں زیادہ تر آمریت کے بھیانک سائے اس ملک پر چھائے رہے۔ انہوں نے کہا کہ آمروں نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے ملک کو توڑا اور اداروں کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا ملک میں امن وامان کی صورتحال اور شدت پسندی کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے حکمراں اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کا اجلاس اس ماہ کی تئیس تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پچھلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملکی توانائی کی ضروریات کو مد نظر نہیں رکھا اور ایک یونٹ بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے توانائی کے شعبے میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے اور اس منصوبے پر بڑی سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئلے کے توانائی حاصل کرنے کے لیےعالمی اداروں کی کانفرنس امریکہ میں انتیس جولائی کو ہو رہی ہےاور وہ اپنے ستائیس جولائی سے شروع ہونے والے دورہ امریکہ کے دوران وہ اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے منصوبوں سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی اور بلخصوص کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر یونین کونسل میں یوٹیلٹی سٹورز کھولے گی تاکہ متوسط طبقے کو اشیاء خردونوش ارزاں نرخوں پر دستاب ہوسکیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکوت گرین ٹرنسپورٹ سکیم کے تحت ملک کے دس بڑے شہروں میں آٹھ ہزار سی این جی بسیس چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے اور وہ اپنے ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کو پاکستان کے علاقوں میں کارروائی کی اجازت دے گا۔ | اسی بارے میں ججوں کی بحالی، مہلت چودہ اگست19 July, 2008 | پاکستان بیس جولائی کو یوم آزادی عدلیہ18 July, 2008 | پاکستان پارلیمان ہی سپریم ہے: زرداری07 June, 2008 | پاکستان سول سوسائٹی: نئی تحریک تیار 16 July, 2008 | پاکستان جسٹس ڈوگر کی آمد پر احتجاج18 July, 2008 | پاکستان پاکستان: امریکی توجہ کا نیا مرکز18 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||