سول سوسائٹی: نئی تحریک تیار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایک سیمینار ہوا جس کا مقصد ایک نئی تحریک کا آغاز کرنا تھا۔ اس تحریک کا نام سول سوسائٹی الائنس رکھا گیا ہے۔ جس کا مقصد ان کے مطابق مظلوم بننے کے بجائے ملک و قوم کے لیے کچھ کر گزرنے کے جذبے سے نفرتوں اور ظلم کو ختم کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے سول سوسائٹی نے معاشرے کے تمام طبقات، جن میں محنت کش، دانشور، ماہرین تعلیم، این جی اوز، کسان طبقہ وغیرہ شامل ہیں، کے انفرادی جذبوں، طاقت اور سوچ کو اجتماعی کوشش میں تبدیل کرنے کا نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔ جس کے ذریعے مظلوموں اور بے یار و مددگار افراد کی مدد کے لیے کردار ادا کیا جائے گا۔
اس سیمینار میں ملک کے چاروں صوبوں سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاسی شخصیات اور این جی اوز کے نمائندوں نے خیالات کا اظہار کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی جماعت مسلم لیگ ق کی رکن سمیرا ملک نے کہا کہ سول سوسائٹی الائنس ہمارے ملک پاکستان کے لیے آج ایک مجبوری اور ضرورت ہے اس کے بغیر ہم اپنے بچوں اور نوجوانوں کو وہ ملک نہیں دے سکتے جس کے لیے قربانیاں دی گئیں تھیں۔ کیونکہ سیاستدان، سول سوسائٹی یا بکھری ہوئی قوم کبھی اپنے طور پر اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی الائنس کا ایجنڈا انہوں نے دیکھا ہے اور وہ اپنے بہن بھائیوں سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ آگے آ کر اس سوسائٹی میں شامل ہو کر ملک بچانے میں اپنا فرض ادا کریں۔ سیمینار میں بلوچستان سے آئے ہوئے ایک آرٹسٹ اور بلوچستان آرٹ کونسل کے صدر مصطفے کمال نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک ہم قبائلیوں کو یہ پتہ نہیں ہے کہ کیا ہم بھی پاکستانی ہیں یا نہیں؟ جب سے پاکستان بنا ہے
سرحدوں پر ہی پڑے ہیں اور اس عذاب کو جو ہمارے ملک پرآیا ہوا ہے اس کو ہم ہی سنبھالے بیٹھے تھے لیکن ہمیں یہ نہیں پتہ چلا کہ ہم کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سول سوسائٹی سے گزارش ہے کہ خدارا ہمیں بھی اپنے منشور میں پاکستانی کہیں نا کہ قبائلی۔ سول سوسائٹی الائنس نے نو نکاتی ایجنڈے کے تحت کام کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں جذبۂ حب الوطنی کا فروغ، سماجی اور معاشی انصاف، عوامی خوشحالی اور وفاق کی اکائیوں اور افراد کو برابری کی بنیاد پر باہم متحد کرنا جیسے نکات شامل ہیں۔ | اسی بارے میں این جی او دفتر پر حملہ، چار ہلاک25 February, 2008 | پاکستان وانا میں این جی او پر حملہ25 November, 2007 | پاکستان بٹگرام:این جی او دفتر پر بم حملہ30 October, 2007 | پاکستان آدم خیل: این جی او کے دفتر میں دھماکہ12 February, 2007 | پاکستان بٹگرام: این جی او کمپاؤنڈ میں دھماکہ06 February, 2007 | پاکستان فوج ملوث نہ ہو: این جی اوز22 October, 2005 | پاکستان معاہدہ: این جی اوز کا احتجاج18 July, 2005 | پاکستان بلوچستان: عالمی امدادی ادارے بند06 June, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||