وانا میں این جی او پر حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مقامی طالبان نے بچوں اور خواتین کے لیے کام کرنے والی ایک غیر ملکی این جی او کے سٹور پر حملہ کر کے وہاں رکھی ایک ٹرک خوراک کو جلادیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں یہ سٹور ہیڈکواٹرہسپتال کے اندر واقع ہے اور جو سامان جلایا گیا اس میں گھی، چینی اور دال شامل تھی۔ مقامی طالبان کے ایک کمانڈر ملنگ نے تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ ’غیرملکی این جی او کا سامان مسلمانوں کے لیے حرام ہے‘۔ ان کہنا تھا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ غیر ملکی امدادی اداروں سے مدد مانگنے کے بجائے ’خودی‘ پیدا کریں۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پہلے سے ہی غیر ملکی امدادی اداروں کو مقامی طالبان نشانہ بنا رہے ہیں۔ |
اسی بارے میں طالبان کمانڈر پر حملہ، دو ہلاک02 September, 2007 | پاکستان فوجیوں کی تلاش بے سود03 September, 2007 | پاکستان تحصیل میر علی سے آگے کیا ہے؟ 09 October, 2007 | قلم اور کالم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||