این جی او دفتر پر حملہ، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شمالی شہر مانسہرہ میں حکام کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم کے دفتر پر بم حملے میں تنظیم کے تین خواتین سمیت چار ملازمین ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ پلان انٹرنیشنل کے پروگرام منیجر اظہر حسین نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ چھ افراد دفتر میں داخل ہوئے اور پہلے فائرنگ کی اور بعد میں گرینیڈ پھینک کر دروازے باہر سے بند کر دیے۔ اس واقع میں پلان انٹرنیشنل کے چار پاکستانی کارکن ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کو نہیں معلوم کہ باہر کتنے لوگ تھے کیونکہ پارکنگ میں کھڑی پلان انٹرنیشنل کی چھ گاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئی ہے۔ مانسہرہ کے ضلعی پولیس افسر مظہر الحق کاکاخیل نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو دوپہر کے وقت مانسہرہ شہر میں پیش آیا۔ ان کے مطابق بعض نامعلوم مسلح افراد ایک سفیدرنگ کی کیری گاڑی میں آئے اور مانسہرہ بازار میں واقع ایک غیر سرکاری تنظیم پلان انٹرنیشنل کے دفتر پر بم پھینکا جس وہاں ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ پولیس افسر کے بقول دھماکے میں تین خواتین سمیت چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ۔ ضلعی پولیس افسر کے مطابق حملہ آواروں کو مانسہرہ اور ایبٹ آباد پولیس نے قریبی جنگل میں گھیرے میں لے لیا ہے اور ان کی تلاش کاکام جاری ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوار بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔ مقامی صحافی نثار احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے سے دفتر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے لاشیں نکالنے میں انتظامیہ اور مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے کچھ لاشیں بری طرح جھلس گئیں جس کے باعث انکی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔ واضح رہے کہ مانسہرہ عام طورپر سرحد کا ایک پرامن ضلع تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم لال مسجد کے واقعہ کے بعد مانسہرہ اور اس کے پڑوس میں واقع اضلاع میں قائم غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پلان انٹرنیشنل مانسہرہ میں بچوں کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے کا م کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں پشاور: ریڈ کراس کے دفتر میں دھماکہ10 February, 2007 | پاکستان لال مسجد ردعمل: دفاتر نذرِ آتش10 July, 2007 | پاکستان زیر حراست افراد کی رجسٹریشن13 November, 2007 | پاکستان ریڈ کراس انٹرنیشل کے دو اہلکار لاپتہ03 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||