پشاور: ریڈ کراس کے دفتر میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں بین الاقوامی امدادی ادارے ہلال احمر (ریڈکراس) کے دفتر میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ سنیچر کی صبح ساڑے چار بجے یونیورسٹی ٹاؤن کے جمال الدین افغانی روڈ پر واقع ریڈ کراس کے دفتر میں گاڑیاں کھڑی کرنے والے (پارکنگ ایریا) حصہ میں ہوا۔ دھماکے سے زخمی ہونے والا شخص دفتر کا سکیورٹی گارڈ بتایا جا رہا ہے۔ دھماکے سے پارکنگ ایریا میں کھڑی چار گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے سے پارکنگ ایریا کی چھت مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے، جبکہ قریب واقع گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ صوبہ سرحد میں اس ہفتے کسی بین الاقوامی امدادی ادارے کے دفتر پر یہ دوسرا حملہ تھا۔ اس سے پہلے بٹگرام میں امریکی امدادی ادارے ’سیو دا چلڈرن‘ کے دفتر میں بھی بم دھماکہ ہوا تھا، جس سے ادارے کے دو پاکستانی ملازم زخمی ہوئے تھے۔ یونیورسٹی ٹاؤن پشاور کا محفوظ ترین علاقہ سمجھا جاتا ہے، جہاں پر درجنوں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کے دفاتر قائم ہیں۔ اس علاقے میں کافی تعداد میں غیر ملکی بھی رہائش پذیر ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے کی سکیورٹی دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ تصور کی جاتی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے پشاور میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر دھماکہ، حملہ آور ہلاک06 February, 2007 | پاکستان ’پشاور حملہ آور کا سراغ نہیں ملا‘29 January, 2007 | پاکستان پشاور میں دھماکے کے عینی شاہد28 January, 2007 | پاکستان پشاور: بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک27 January, 2007 | پاکستان پشاورایئرپورٹ: بم دھماکہ،ایک ہلاک26 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||