BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زیر حراست افراد کی رجسٹریشن

 انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس
زیر حراست افراد کو جیلوں میں ملنا آئی سی آر سی کے دائرہ کار میں ہے
بین الااقوامی تنظیم انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے تین نومبر کی ایمرجنسی کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کی رجسٹریشن کا کام شروع کر دیا ہے اور تنظیم اس معاملے کو حکومت کے ساتھ اٹھائے گی۔

یہ بات آئی سی آر سی کی کمیونیکیشن افسر ستارہ جبین نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ زیر حراست افراد کے خاندانوں نے ان سے رابطہ کر کے تمام تفصیلات فراہم کردیں ہیں اور آئی سی آر سی ان افراد کی رجسٹریشن کر کے اس معاملے کو حکومت کے سامنے رکھی گی۔

یاد رہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں وکلاء، سول سوسائٹی کے ارکان اور سیاسی کارکن شامل ہیں۔

تصادم یا غیر معمولی حالات میں حراست میں لیے گئے افراد کو جیلوں میں ملنا آئی سی آر سی کے دائرہ کار میں ہے۔ ان دوروں کا ایک مقصد تو جیل میں مہیا کی گئی سہولیات کا جائزہ لینا ہے اور دوسرا حراست میں لیے گئے افراد کا انکے خاندانوں سے رابطہ کروانا ہے۔

ستارہ جبین نے کہا کہ آئی سی آر سی پاکستان میں اسّی کی دہائی سے موجود ہے اور رواں سال کے شروع میں تنظیم کو پاکستان کی جیلوں کا دورہ کرنے کی اجازت ملی تھی۔ آئی سی آر سی نے لاہور اور کراچی سنٹرل جیلوں کا دورہ کیا جبکہ پشاور سنٹرل جیل اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل کے دورے پر حکومت سے بات چیت چل رہی ہے۔

آئی سی آر سی کی کی کمیونیکیشن افسر نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں پاکستان میں سیاسی اسیروں سے ملاقات کی اجازت مل جائے۔

ایمرجنسی کا دسواں دنایمرجنسی دسواں دن
بینظیر نظربند، مختلف شہروں میں گرفتاریاں
صحافی ہراساں
ایمرجنسی: اندورن سندھ میں صحافی پریشان
ایمرجنسی پر احتجاجایمرجنسی پر احتجاج
ہنگامی حالت کے نفاذ پر احتجاج اور گرفتاریاں
سپریم کورٹایمرجنسی کی حیثیت
ایمرجنسی چیلنج ہو سکتی ہے: سعید الزمان
اخباراخبار کیا کہتے ہیں؟
ڈھکے چھپے الفاظ میں ایمرجنسی پر تنقید
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد