BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 January, 2008, 12:58 GMT 17:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عام انتخابات آٹھ جنوری کے بجائے اٹھارہ فروری کو: الیکشن کمیشن

انتخـابی کمیشن نے نہیں بتایا کہ انتخابات فوج کی نگرانی میں ہونگے یا نہیں

پاکستان کے انتخابی کمیشن نے ملک میں آٹھ جنوری کے عام انتخابات کو ملتوی کرتے ہوئے انہیں اب چالیس روز کی تاخیر سے اٹھارہ فروری کو منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق نے انتخابات آٹھ جنوری کو منعقد کروانے کو ناممکن قرار دیتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان اسلام آباد میں ایک اخباری کانفرنس میں کیا۔

ستائیس دسمبر کو راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کی سربراہ محترمہ بےنظیر بھٹو کی خودکش حملے میں ہلاکت کے بعد سے آٹھ جنوری کے عام انتخابات شک میں پڑ گئے تھے۔ اس نئی تاریخ سے یہ غیریقینی صورتحال کے خاتمے کا امکان ہے۔

قاضی محمد فاروق نے انتخابات ملتوی کرنے کی بڑی وجہ صوبہ سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کی رپورٹیں بتائیں جن کے مطابق وہاں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

انتخابی ریکارڈز تشدد میں جل گئے
 صوبہ سندھ کے چیف سیکٹری کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گیارہ اضلاع میں انتخابی چند روز سے مکمل طور پر رک گیا ہے۔’بیلٹ باکس، ووٹر فہرستیں، پولنگ سٹاف کی مکمل تفصیلات اور دیگر مواد مکمل طور پر جل چکا ہے۔ ریٹرنگ افسروں کے دفاتر بھی نذر آتش کیے گئے ہیں۔‘
صوبہ سندھ کے چیف سیکٹری کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گیارہ اضلاع میں انتخابی چند روز سے مکمل طور پر رک گیا ہے۔’بیلٹ باکس، ووٹر فہرستیں، پولنگ سٹاف کی مکمل تفصیلات اور دیگر مواد مکمل طور پر جل چکا ہے۔ ریٹرنگ افسروں کے دفاتر بھی نذر آتش کیے گئے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں امن عامہ کی صورتحال مخدوش ہوچکی ہے اور مواصلاتی نظام تقریبا تباہ ہوچکا ہے۔ چونکہ سرکاری عملے سے رابطہ نہیں ہوسکتا لہذا آٹھ جنوری کو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔

صوبہ پنجاب کی حکومت کے موقف کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہاں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور امن عامہ کے لئے رینجرز تعینات کیے گئے ہیں۔ سخت کشیدگی کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے انتخابات ماہ محرم کے بعد منعقد کرنے کو کہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق صوبہ سرحد اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی بعض اضلاع میں اسی قسم کی مشکلات ظاہر کی ہیں۔

بقول چیف الیکشن کمشنر بیلٹ پیپرز کی اشاعت کا عمل بھی گزشتہ چار روز سے رکا ہوا ہے۔

ملکی صورتحال، چاروں صوبوں کے رپوٹوں اور سیاسی جماعتوں سے غیررسمی مشاورت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ آٹھ جنوری کو انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ دس جنوری سے چونکہ ماہ محرم شروع ہو رہا ہے لہذا اب یہ عمل اٹھارہ جنوری کو منعقد کیے جائیں گے۔ تاہم انہوں نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے کوئی زیادہ تفصیل نہیں بتائی۔

قاضی فاروق کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ابھی انتخابات فوج کی زیر نگرانی منعقد کروانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کےالمناک واقع کے نتیجے میں پورے ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد جہاں دیگر ادارے متاثر ہوئے ہیں وہاں آٹھ جنوری کو ہونے والے انتخابات کا عمل بھی متاثر ہوا۔

دریں اثناء پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد کا کہنا ہے کہ انتخابات کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے فوج کی نہیں، تاہم اگر حکومت سمجھتی ہے کہ انتخابات میں امن و امان کے لیے فوج کی ضرورت پڑ سکتی ہے تو وہ باضابطہ طور پر فوج طلب کر سکتی ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ امن برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی مدد کرے۔

آصف زرداری کا سفرآصف زرداری کا سفر
پیپلز پارٹی کی سٹیئرنگ ابھی ان کے ہاتھوں میں ہے
بھٹو کے جانشین
انکا بیٹا اور شوہر پارٹی کی قیادت کر سکیں گے؟
مشرف’الیکشن، نو الیکشن‘
بے نظیر بھٹو کا قتل اور صدر مشرف کی مشکلات
 بینظیر بھٹوقاتل کوکس نےبھیجا؟
اہم بات یہ ہےکہ قاتل کو کس نے اور کیوں بھیجا؟
بینظیر، سوگ، احتجاج جاریچوتھا دن
بینظیر، سوگ، احتجاج جاری
جواب کےمنتظر
وہ سوال جن کا ابھی تک کوئی جواب نہیں
بینظیر بھٹو قتلبینظیر بھٹو قتل
غصے کی آگ میں سندھ زیادہ کیوں جل رہا ہے؟
اسی بارے میں
الیکشن ملتوی ہونے کا امکان
01 January, 2008 | پاکستان
پرتشدد احتجاج میں کمی
30 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد