بان کی مون پر پاکستان ناراض | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ اس الزام کا تعلق بان کی مون کے پیر کے دن جاری ہونے والے بیان سے ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں ہنگامی حالت کے نفاذ پر تشویش ظاہر کی تھی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے بان کی مون سے ملاقات کی اور کہا کہ پاکستان قانون کی عملداری اور جمہوریت کا پورا پورا پابند ہے۔ تاہم سیکریٹری جنرل نے بعد میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ اس ملاقات میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کے حالات پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے کہا ہے کہ جمہوریت بحال کی جائے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے پاکستان میں ہونے والے واقعات پر دوبارہ شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ’میں نے سختی سے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان جتنی جلد ممکن ہو جمہوری دور کی طرف واپس جائے۔‘
تاہم منیر اکرم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایمرجنسی کا بین الاقوامی امن اور سلامتی سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے اقوامِ متحدہ کے دائرہ کار سے باہر ہے۔ ’ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک اندرونی معاملہ ہے اور اقوامِ متحدہ کو کوئی اختیار نہیں پہنچتا کہ اس میں مداخلت کرے۔‘ دوسری طرف دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل ڈون میکانن نے اگلے ہفتے پاکستان کے معاملات پر غور کرنے کے لیے دولت مشترکہ کے ایکشن گروپ کا ایک غیر معمولی اجلاس بلایا ہے۔ پیر کو امریکی صدر جارج بش نے بھی صدر جنرل مشرف سے کہا تھا کہ وہ جتنی جلد ہو سکے ایمرجنسی ختم کریں اور ملک میں جمہوریت کو بحال کریں۔ صدر بش نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا ’ہم توقع کرتے ہیں کہ جس حد تک جلد ممکن ہو انتخابات کرائے جائیں اور صدر اپنی فوجی وردی اتار دیں۔ ہم یہ توقع کر رہے ہیں کہ وہ جس قدر جلد ہوسکے جمہوریت کو بحال کریں گے۔‘ |
اسی بارے میں پی سی او ہائی کورٹ میں چیلنج 06 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی ختم کریں اور جمہوریت بحال کریں: صدر بش05 November, 2007 | پاکستان سپریم کورٹ کے ارد گرد کرفیو کا سماں 05 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی نافذ، آئین معطل، جسٹس چودہری برطرف، پریس پر پابندیاں03 November, 2007 | پاکستان ہنگامی صورت حال کے حکمنامے کا متن03 November, 2007 | پاکستان میڈیا پر پابندیاں مزید سخت03 November, 2007 | پاکستان ’عدلیہ، انتظامیہ سے متصادم تھی‘03 November, 2007 | پاکستان گرفتاریوں،نظربندی کا سلسلہ جاری04 November, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||