مخالفین سےمفاہمت کی اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف نے عوام، حزب اختلاف اور وکلاء سے اپیل کی ہے کہ وہ اب احتجاج، ہڑتال اور ٹکراؤ کی سیاست کو چھوڑ کر قومی مفاہمت کا حصہ بنیں۔ ایوان صدر اسلام آباد میں صدارتی انتخاب میں ’غیرسرکاری‘ جیت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان لوگوں کا ساتھ نہ دیں جو انہیں احتجاج اور ہڑتال پر اکسا رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر وکلاء کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ ’امن و حق‘ کا راستہ ااختیار کریں۔ ’آپ ملک کا ایک پڑھا لکھا طبقہ ہیں لہذا امن کی بات کریں۔‘ اس سال نو مارچ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے بعد سے وکلاء ان کے سب سے بڑے مخالف گروپ کی صورت میں سامنے آئے تھے۔ جو اب بھی ان کے خلاف آئینی جنگ لڑ رہے ہیں۔ البتہ ایک سوال کے جواب میں کہ سپریم کورٹ میں ان کا مقدمہ زیر سماعت ہے تو اگر فیصلہ ان کے خلاف آتا ہے تو کیا وہ صدارت چھوڑ دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پہلے عدالت کو ایک فیصلے پر پہنچنے دیں اس کے بعد دیکھا جائے گا۔ گزشتہ تین چار روز میں ٹی وی چینلوں کو دیے گئے انٹرویو کے مقابلے میں وہ زیادہ پراعتماد اور جارحانہ موڈ میں دکھائی دے رہے تھے۔ سوٹ میں ملبوس صدر نے میڈیا کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی آزادی کے سب سے بڑے حامی ہیں لہذا انہیں عوام کو اچھی اچھی باتیں بتانی چاہیں۔ صدر نے صرف تین سوالات کے جواب دیے۔ حزب اختلاف کی طرف سے بائیکاٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب اکثریت ہوتا ہے۔ ’چون پچپن فیصد اراکین نے مجھے ووٹ دیا لہذا ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔‘ حزب اختلاف کی جماعتوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے انہیں ٹکراؤ اور لڑائی کی پالیسی ترک کرنے کا مشورہ دیا۔ پیپلز پارٹی سے مفاہمت کے بارے میں سوال کا انہوں نے جواب نہیں دیا صرف اتنا کہا کہ ان کی مفاہمت کی پیشکش تمام جماعتوں کے لیئے ہیں۔ صدر نے صدارتی انتخاب مکمل کرنے پر الیکشن کمیشن کی تعریف کی اور اپنی تمام حامی سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ | اسی بارے میں وکلاء کی ریلیاں، ملی جلی ہڑتال06 October, 2007 | پاکستان ’صدارتی انتخاب قوم کے لیے سانحہ‘06 October, 2007 | پاکستان سیاستدانوں سے مفاہمت کا پہلا قدم؟06 April, 2007 | پاکستان ’سیاسی مفاہمت وقت کی ضرورت‘24 August, 2007 | پاکستان بینظیر کی واپسی: مفاہمت کی بنیاد14 September, 2007 | پاکستان ’مفاہمت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا‘06 October, 2007 | پاکستان مفاہمت کا کوئی امکان نہیں: مینگل27 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||