BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 October, 2007, 15:00 GMT 20:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب: وکلاء کا یومِ سیاہ و احتجاج

پنجاب احتجاج
تحریک انصاف کے کارکنوں نے صدر مشرف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویروں والے بینرز اور پوسٹر جلائے
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے کسی ممبر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر پرویز مشرف نے ننانوے فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں صرف تین ووٹ ان کے خلاف ڈالے گئے۔

صدر جنرل مشرف کو دو سو تریپن اور جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو تین ووٹ ملے جب کہ ایک ووٹ مسترد ہوا ہے۔ بعد میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ آئینی فارمولے کے تحت پنجاب سے صدر کو چوالیس ووٹ ملے ہیں اور ان کے مخالف ایک بھی ووٹ نہیں بن سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ پنجاب میں چھ ووٹوں سے ایک ووٹ بنتا ہے اس لیے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے تین ووٹ ملکر ایک بھی نہیں بن پایا۔

مبصرین کا کہنا ہے جسٹس وجیہہ الدین کے تین ووٹ اس لیے کسی حد تک سیاسی اہمیت کے حامل ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی پولنگ میں اپوزیشن کے ایک بھی ممبر نے شرکت نہیں کی تھی اور ووٹ ڈالنے والے تمام اراکین سرکاری تھے۔

وزیر اعلیٰ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان تین اراکین کے خلاف ایکشن لیں گے جنہوں نے پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ کو ووٹ ڈالے تو انہوں نے کہا کہ ’یہ خفیہ بیلٹنگ تھی‘۔

واضح رہے کہ اے پی ڈی ایم کے سینتالیس اراکین مستعفی ہوچکے ہیں جن میں سے تین کے استعفے منظور نہیں ہوئے۔ حکمران مسلم لیگ کے تین دیگر اراکین نے بھی پولنگ میں حصہ نہیں لیا جن میں صغرا امام، پرویز نکئی اور عارف تسنیم شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے نعرے
 صوبائی پارلیمان کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ تھا پیپلز پارٹی کے اراکین نے بائیکاٹ کرتے ہوئے گو مشرف گو کے نعرے نہیں لگائے بلکہ صرف وزیراعظم بے نظیر، جئے جئے بھٹو کے نعرے لگائے

پیپلز پارٹی کے ساٹھ سے زائد اراکین آج صبح پنجاب اسمبلی آئے لیکن وہ ایوان میں داخل نہیں ہوئے بلکہ کمیٹی روم میں ایک اجلاس کے بعد بائیکاٹ کے نعرے لگاتے ہوئے اسمبلی سے باہر چلے گئے۔

موجودہ صوبائی پارلیمان کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ تھا پیپلز پارٹی کے اراکین نے بائیکاٹ کرتے ہوئے گو مشرف گو کے نعرے نہیں لگائے بلکہ صرف وزیراعظم بے نظیر، جئے جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر قاسم ضیاء نے صحافیوں کو کہا کہ وہ باوردی صدر کو تسلیم نہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ اسی لیے وہ بائیکاٹ کر کے جا رہے ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ وجییہ الدین کی پولنگ ایجنٹ ربیعہ باجوہ ایڈووکیٹ کو پنجاب اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ حکمران مسلم لیگ کے پارلیمانی سیکرٹری ملک محمد احمد نے کہا کہ قواعد کے مطابق صرف ووٹر ہی پولنگ ایجنٹ بن سکتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور پنجاب اسمبلی کو جانے والے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں

ربیعہ باجوہ ایڈووکیٹ نے بعد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے اگر ہوتا تو جسٹس (ر)طارق محمود کو قومی اسمبلی میں بطور پولنگ ایجنٹ نہ بیٹھنے دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری بطور احتجاج صدارتی انتخاب میں شامل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدراتی نتائج کے اعلانات توہین عدالت کے مترادف ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور پنجاب اسمبلی کو جانے والے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ اے پی ڈی ایم نے پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا لیکن بظاہر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

پنجاب بھر میں جزوی ہڑتال ہوئی لیکن زیادہ تر کاروباری مراکز اور مارکیٹیں کھلی رہیں۔

ہمارے نامہ نگار عباد الحق کے مطابق لاہور میں وکلاء نے یوم سیاہ منایااور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاہور نے اپنے احتجاجی اجلاسوں کے بعد الگ الگ مظاہرے کیے۔

پنجاب بھر میں جزوی ہڑتال
 پنجاب بھر میں جزوی ہڑتال ہوئی لیکن زیادہ تر کاروباری مراکز اور مارکیٹیں کھلی رہیں

ضلعی بار ایسوسی ایشن کے ارکان نے پی ایم جی چوک میں دھرنا دیا تاہم پولیس کی رکاوٹوں کی وجہ سے وہ مال روڈ پر نہیں آسکے۔

ہائی کورٹ بار نے جی پی او چوک میں مظاہرہ کیا جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے صدر مشرف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویروں والے بینرز اور پوسٹر جلائے۔ لاہور بار کے صدر سید محمد شاہ نے سنیچر کو عدالتیں بند کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد