صدارتی الیکشن، احتجاج کا اعلان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چھ اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے موقع پر وکلاء تنظیموں اور حزب مخالف کے سیاسی اتحاد آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ نے یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ وکلاء تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل ایکشن کمیٹی نے چھ اکتوبر کو صدارتی انتخاب کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اے پی ڈی ایم نے ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی ہوئی ہے۔ اے پی ڈی ایم میں شامل حزب مخالف کی سیاسی جماعتوں نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھ اکتوبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ تاہم ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کے مسئلے پر تاجر تنظیمں تقسیم ہوگئی ہیں۔ قومی تاجر اتحاد اور انجمن تاجراں نے اپوزیشن کی اپیل پر ہڑتال کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ برنس مین فورم نے ہڑتال میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ وکلاء تنظیموں مے مطابق صدارتی انتخاب کے موقع پر بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنز کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور احتجاجی اجلاس ہوں گے۔ لاہور کی ضلعی بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد شاہ نے صدارتی انتخاب پر ایک احتجاجی ریلی نکالنے اور پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے اور اس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے الیکشن کمیشن کی طرف سے قومی پریس کو صدارتی الیکشن کے عمل کی کوریج کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو آزادیِ صحافت پر قدغن اور آئین کے منافی قرار دیا ہے۔ پی یو جے کے صدر عارف حمید بھٹی نے الیکشن کمیشن کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قومی پریس کو اس اہم موقع پر کوریج کرنے دی جائے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس، لاہور پریس کلب اور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے اور مظاہرہ کرینگے۔ |
اسی بارے میں پاکستان: صدارت کے پانچ امیدوار 01 October, 2007 | پاکستان وکلاء کا احتجاج، عدالتی بائیکاٹ 01 October, 2007 | پاکستان انتخابی عمل کا پرتشدد آغاز29 September, 2007 | پاکستان وکلاء کا ملک گیر یوم سیاہ29 September, 2007 | پاکستان کاغذاتِ نامزدگی: شاہراہِ دستور تین دن کے لیے بند27 September, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||