پاکستان: صدارت کے پانچ امیدوار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں چھ اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد میدان میں صرف پانچ امیدوار رہ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری کی گئی امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق مقابلہ اب جنرل پرویز مشرف، مسز فریال تالپور، میاں محمد سومرو، مخدوم امین فہیم اور وجیہہ الدین احمد کے درمیان ہوگا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق پیر صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا۔ جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سنیچر کو الیکشن کمشنر نے درست قرار دیئے تھے پیر کو اُن چھ میں سے صرف ایک امیدوار، سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے کاغذات واپس لے لیے۔ انہوں نے اس کے لیے ایک تحریری درخواست کاغذات نامزدگی واپس لینے کے مقررہ وقت یعنی پیر کو دو پہر بارہ بجے سے پانچ منٹ قبل ہی دی۔ چھ اکتوبر کے انتخابات ابھی بھی یقینی نہیں ہیں۔ توقع ہے کہ وکلاء کے امیدوار جسٹس وجیہہ الدین اور مسز فریال تالپور صدر جنرل پرویز مشرف کے امیدوار قرار دیئے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اعلی عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔ | اسی بارے میں صدارتی الیکشن: امین فہیم امیدوار25 September, 2007 | پاکستان صدارتی انتخاب چھ اکتوبر کو20 September, 2007 | پاکستان صدارتی انتخاب کے قواعد تبدیل16 September, 2007 | پاکستان صدارتی انتخابات ، کئی سوال01 August, 2007 | پاکستان صدارتی ریفرنس، درخواستیں مسترد12 May, 2007 | پاکستان ’صدارتی انتخاب الیکشن سے پہلے‘27 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||