ہارون رشید بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد |  |
 | | | صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے ارکان اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے |
سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے صدارتی انتخابات کے لیے پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ) کا مشترکہ اجلاس سنیچر کو صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کر لیا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایوانوں پر مشتمل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدارتی انتخاب کے قواعد 1988ءکے قاعدہ 9 کی شق (ب) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے طلب کیا ہے۔
اجلاس میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے ارکان اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ تاہم اس کا انحصار ان درخواستوں پر سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے پر ہے جن میں صدارتی انتخاب کے التوا کی درخواست کی گئی ہے۔ فیصلہ جمعہ کو متوقع ہے۔ |