صدارتی انتخابات روکے جائیں: فریال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور صدارتی امیدوار فریال تالپور نے سندھ ہائی کورٹ کراچی میں ایک آئینی درخواست داخل ہے جس میں پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کے آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کیا گیا ہے اور عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ صدارتی انتخاب کے عمل کو روکا جائے۔ فریال تالپور نے اپنی آئینی درخواست میں صدر جنرل پرویز مشرف، چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق کے علاوہ صدارتی انتخاب کے دیگر دو امیدواروں پی پی پی کے وائس چئرمین مخدوم امین فہیم اور جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کو جوابدہ بنایا ہے۔ درخواست میں ان کا کہنا ہے کہ 29 ستمبر کو امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے موقع پر انہوں نے جنرل مشرف کے امیدوار ہونے کے خلاف اعتراضات اٹھائے تھے لیکن چیف الیکشن کمشنر نے ان کے اعتراضات کو تسلیم نہیں کیا جس کے باعث انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جنرل مشرف کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے اور چھ اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے خلاف حکم امتناع جاری کیا جائے۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بی بی سی کو بتایا کہ درخواست میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے صدارتی انتخاب کے متعلق قواعد میں کی گئی اس ترمیم کو بھی چیلنج کیا گیا ہے جس کے ذریعے صدارتی انتخاب کے امیدواروں کو آئین کے آرٹیکل 63 سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔ یہ آرٹیکل امیدواروں کی اہلیت کے متعلق ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ ’جنرل مشرف صدارتی انتخاب لڑنے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ ایک تو انہوں نے ابھی تک اپنی وردی نہیں اتاری ہے اور ان پر آرٹیکل 43 کا اطلاق ہوتا ہے۔ جب کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت وہ انتخاب لڑنے کے لیے نااہل ہیں کیونکہ ایک تو وہ امین نہیں ہیں دوسرا انہوں نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس داخل کرکے عدلیہ کو بدنام کیا ہے اور مسلح افواج کو بھی بدنام کیا ہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے‘۔ | اسی بارے میں صدارتی الیکشن: امین فہیم امیدوار25 September, 2007 | پاکستان صدارتی انتخاب چھ اکتوبر کو20 September, 2007 | پاکستان صدارتی انتخاب کے قواعد تبدیل16 September, 2007 | پاکستان صدارتی انتخابات ، کئی سوال01 August, 2007 | پاکستان صدارتی ریفرنس، درخواستیں مسترد12 May, 2007 | پاکستان ’صدارتی انتخاب الیکشن سے پہلے‘27 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||