’مفاہمت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور صدارتی امیدوار مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ انہوں نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ نہیں کیا بلکہ وہ اس میں شریک نہیں ہوئے ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصالحتی آرڈیننس اپنی جگہ پر ہے اور صدارتی انتخاب اپنی جگہ پر ،اور دونوں کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ’ ہم نہیں چاہتے کہ یونیفارم میں کوئی صدارتی انتخاب لڑے کیونکہ یہ پاکستانی آئین کے مطابق نہیں ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم اس انتخاب کا حصہ نہیں بنیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ ان کےاس فیصلے سےصدر مشرف کے ساتھ جاری مذاکرات اور مفاہمت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا، ہم پوری قوم کی مصالحت چاہتے ہیں یہ کسی ایک شخص کا مسئلہ نہیں ہے۔ مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر عام آدمی کے خلاف دائر جھوٹے مقدمات ختم ہونے چاہیئں۔ | اسی بارے میں پاکستان: صدارت کے پانچ امیدوار 01 October, 2007 | پاکستان حکم امتناعی فیصلہ جمعہ کو متوقع04 October, 2007 | پاکستان عدالت عظمیٰ کا نو رکنی بینچ ٹوٹ گیا03 October, 2007 | پاکستان تالپور کی درخواست، سماعت ملتوی05 October, 2007 | پاکستان انتخاب وقت پر، نتائج بعد میں05 October, 2007 | پاکستان چھ امیدواروں کے کاغذات منظور29 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||