عدالت عظمیٰ کا نو رکنی بینچ ٹوٹ گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنرل پرویز مشرف کے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف آئینی درخواستوں کو سننے والا سپریم کورٹ کا نو رکنی بینچ جسٹس رضا خان کے سماعت سے انکار کرنے کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا یہ نو رکنی بینچ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار مخدوم امین فہیم کی طرف سےالیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کے خلاف آئینی درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حکم نامے کے تحت صدر جنرل پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی منظور کیئے گئے تھے ۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور مخدوم امین فہیم کی طرف سے اس حکم نامے کے خـلاف دائر کی جانے والی آئینی درخواستوں کی سماعت کے لیے چیف جسٹس افختار محمد چودھری نے نو رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔ جسٹس سردار رضا خان نے بدھ کو سماعت کے دوران اس بینچ میں بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے قبل اسی نوعیت کے ایک اور مقدمے میں اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں لہذا اب وہ اس بینچ میں نہیں بیٹھیں گے۔ جسٹس سردار رضا خان صدر مشرف کے دو عہدوں کے خلاف جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی طرف سے دائر کردہ آئینی درخواستوں کی سماعت کرنے والے نو رکنی بینچ میں بھی شامل تھے۔ جماعت اسلامی اور عمران خان کی درخواست کو تینکی بنیادوں پر سپریم کورٹ کے نو رکنی بینچ نے تین کے مقابلے میں چھ جج کی اکثریت سے خارج کر دیا گیا تھا۔ جسٹس سردار رضا خان نے اس فیصلے میں بینچ کے سربراہ جسٹس بھگوان داس اور جسٹس شاکر اللہ جان کے ساتھ اختلافی نوٹ دیا تھا۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور مخدوم امین فہیم کی درخواستوں کی سماعت کرنے والے نو رکنی بینچ میں جسٹس سردار رضا خان کے علاوہ جسٹس جاوید اقبال، جسٹس عبدالمحید ڈوگر، جسٹس نواز عباسی، جسٹس فقیر محمد کھوکھر، جسٹس ناصرالمالک، جسٹس راجہ فیاض ، جسمٹس سید جمشید علی شاہ اور جسٹس غلام ربانی شامل تھے۔ | اسی بارے میں ’پارلیمنٹ نے بیساکھیاں دیں‘24 September, 2007 | پاکستان ’فوجی افسر کی نامزدگی جرم‘26 September, 2007 | پاکستان حکمران مسرور، اپوزیشن مایوس28 September, 2007 | پاکستان سپریم کورٹ اخبارات کی شہ سرخیوں میں29 September, 2007 | پاکستان صحافیوں پر تشدد کا ازخود نوٹس30 September, 2007 | پاکستان بادشاہ مرگیا، بادشاہ زندہ باد!30 September, 2007 | پاکستان آئینی درخواستوں کے لیے لارجر بنچ02 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||