سپریم کورٹ اخبارات کی شہ سرخیوں میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے اخبارات میں آج صدر کے دو عہدوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خبر اور اس پر رد عمل کے علاوہ دیگر عدالتی خبروں کی بڑی بڑی سرخیاں لگائی گئی ہیں۔ صدر کے دو عہدوں کے حوالے سے دائر درخواستیں مسترد ہونے کی خبروں کو اخبارات نے مختلف انداز سے پیش کیا ہے ۔ بعض اخبارات نے حکومت کے موقف کو ابھارا ہے تو بعض اخبارات نے کوشش کی ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے رد عمل کو بھی نمایاں مقام دیا جائے۔ مشرق اخبار نے اس خبر کو آٹھ کالم میں لگایا ہے اور شہہ سرخی کچھ یوں ہے کہ سپریم کورٹ’ صدر کے دو عہدے‘ درخواستیں مسترد ’نظریہ ضرورت زندہ ہوگیا اپوزیشن‘، فیصلے کا حکومتی خیر مقدم۔ اسی اخبار نے ایک تصویر میں دکھایا ہے کہ لوگ مشرف کے پوسٹر کو بوسہ دے رہے ہیں تو دوسری تصویر میں علی احمد کرد ایڈووکیٹ کو دکھایا گیا ہے جو پنجہ دکھا کر اپنی نارضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسی طرح جنگ اخبار نے یہ خبر چھ کالم میں لگائی ہے اور اوپر کے آدھے حصے میں بیشتر خبریں حکومتی رد عمل کے حوالےسے لگائی گئی ہیں۔ سپر لیڈ میں حکومتی موقف کچھ اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ تاریخی فیصلے سے ہر قسم کا ابہام دور ہو گیا’جمہوریت مضبوط ہوگی صدر پرویز کو شوکت عزیز کی مبارکباد وفاقی کابینہ کی جانب سے خیر مقدم‘۔ اس فیصلے کے حوالے سے وکلا کے احتجاج کی خبر نیچے صرف تین کالم میں لگائی گئی ہے۔ مقامی اخبارات جیسے ’باخبر‘ اور ’انتخاب‘ نے حزب اختلاف کے موقف اور وکلا کے احتجاج کی خبر کو سپر لیڈ کے طور پر لگایا ہے اور لکھا ہے کہ اپوزیشن اور وکلا تنظیموں نے فیصلہ مسترد کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے گھیراؤ کا اعلان۔ ’سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظریہ ضرورت کا تسلسل‘ قرار دیا گیا ہے۔ عدالتی خبروں کے علاوہ آج کے اخبارات میں آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کی سرگرمیوں اور استعفوں کے حوالے سے خبریں لگائی گئی ہیں۔ جیسے بلوچستان میں اے پی ڈی ایم نے مرکزی قیادت کے فیصلوں کو توثیق کرتے ہوئے دو اکتوبر کو استعفے سپیکر کو پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان گزشتہ روز ایک اخباری کانفرنس میں کیا گیا تھا اور اس کانفرنس کے حوالے سے ذیلی خبریں لگائی گئی ہیں جیسے آزاد رکن اسمبلی بالاچ مری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کچکول علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ |
اسی بارے میں آئی ایس آئی کا سربراہ تبدیل21 September, 2007 | پاکستان صدارتی انتخاب چھ اکتوبر کو20 September, 2007 | پاکستان الیکشن کمیشن کے گھیراؤ کا اعلان20 September, 2007 | پاکستان ’ماورائے آئین کام تو آپ نے خود کیا‘19 September, 2007 | پاکستان صدر کا تحریری بیان، اخبارات کی سرخیاں19 September, 2007 | پاکستان صدارتی بیان دھوکہ ہے: قاضی18 September, 2007 | پاکستان ’دوبارہ صدر منتخب ہوا تو وردی اتار دوں گا‘18 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||