تالپور کی درخواست، سماعت ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائی کورٹ نے صدارتی امیدوار فریال تالپور کی جنرل مشرف کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت نو اکتوبر تک ملتوی کردی ہے، سپریم کورٹ میں جاری اسی نوعیت کی درخواستوں پر کارروائی کی روشنی میں اس درخواست کا فیصلہ کیا جائیگا۔ خیال کیا جارہا تھا کہ قومی مفاہمتی آرڈیننس کے مسودے پر اتفاق کے بعد جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس علی سائیں ڈنو میتلو پر مشتمل بینچ نے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ہائی کورٹ میں صدر جنرل پرویزمشرف کے آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کیا ہے اور عدالت سے صدارتی انتخاب کے عمل کو روکنے کی استدعا کی ہے۔ فریال تالپور نے اپنی آئینی درخواست میں صدر جنرل پرویز مشرف، چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق سمیت صدارتی انتخاب کے دیگر دو امیدواروں پی پی پی کے وائس چئرمین مخدوم امین فہیم اور جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کو جوابدہ بنایا ہے۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنرل مشرف صدارتی انتخاب لڑنے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے وردی نہیں اتاری ہے اور انہوں نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس داخل کرکے عدلیہ کو بدنام کیا ہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں جمعہ کو بے نظیر بھٹو کی گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس صبیح الدین احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتل بینچ کے سامنے نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہیں مقدمے کی کاپی کل ہی وصول ہوئی ہے لہٰذا انہیں مہلت دی جائے۔ عدالت نے نو اکتوبر تک کے لیےسماعت ملتوی کردی۔ | اسی بارے میں حکم امتناعی فیصلہ جمعہ کو متوقع04 October, 2007 | پاکستان مصالحتی آرڈیننس، سب کے مزے05 October, 2007 | پاکستان مصالحتی آرڈیننس، مسودے پر اتفاق04 October, 2007 | پاکستان سندھ:پیپلز پارٹی ارکان کےاستعفے04 October, 2007 | پاکستان استعفے جنرل مشرف کو روک سکیں گے؟03 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||