BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 October, 2007, 22:06 GMT 03:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مصالحتی آرڈیننس، مسودے پر اتفاق
بے نظیر بھٹو پریس کانفرنس
مفاہمت ہو جانے کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی صدارتی انتخاب میں جنرل مشرف کو ووٹ نہیں دے گی

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے مشرف حکومت کی طرف سے قومی مصالحت کے نام پر متعارف کرائے جانے والے مجوزہ ’نیشنل ری کانسیلیشن آرڈیننس‘ یا این آر او کے مسودے پر اتفاق کر لیا ہے۔

حکومت اور پیپلز پارٹی کے مابین جاری مذاکراتی عمل میں این آر او کے مسودے پر اتفاقِ رائے کو سب سے اہم پیش رفت کہا جا رہا ہے۔


خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق نائک نے تصدیق کی ہے کہ بے نظیر بھٹو نے این آر او کے مسودے پر اتفاق کر لیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا ’اس کا یہ مطلب نہیں کہ معاملات حتمی طور طے پا گئے ہیں۔‘
مقدمات کی واپسی
 این آر او کے تحت ان تمام سیاسی رہنماؤں کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات واپس لے لیے جائیں گے جو سال انیس سو اٹھاسی اور انیس سو ننانوے کے درمیانی عرصہ میں حکومتوں کا حصہ رہے ہیں

فاروق نائک کے مطابق حکومت جب صدارتی آرڈیننس کا نفاذ کرے گی تب کہا جا سکے گا کہ معاہدہ ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق این آر او کے تحت ان تمام سیاسی رہنماؤں اور افسروں کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات واپس لے لیے جائیں گے جو سال انیس سو اٹھاسی اور انیس سو ننانوے کے درمیانی عرصہ میں حکومتوں کا حصہ رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے معتمد خاص اور ایف آئی اے (فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی) کے سابق افسر رحمان ملک نے بی بی سی اردو سروس کے ثقلین امام سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ حکومت اور ان کی جماعت کے درمیان مفاہتی عمل اب ’زبانی سے تحریری شکل‘ اختیار کر گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اور پیپلز پارٹی دونوں کی کامیابی ہے۔ رحمان ملک نے عندیہ دیا کہ این آر او جمعہ کو جاری ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا فائدہ تمام سیاسی جماعتوں کو ہوگا۔

اس سوال پر کہ کیا این آر او جاری ہونے پر پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم اور فریال تالپور صدر مشرف کے خلاف سپریم کورٹ میں زیر سماعت اپنے مقدمات

مخدوم امین فہیم اور صدر کے معاونین کے درمیان بات چیت کے بعد معاملات طے پا گئے
واپس لے لیں گے، رحمان ملک نے کہا ’انڈر سٹینڈنگ کے بدلے میں ہم سمجھیں گے کہ مقدمات واپس لینے چاہیں تو ضرور لیں گے۔‘

اس سے قبل لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ تمام متنازعہ معاملات پر مفاہمت ہو گئی ہے اور توقع ہے کہ زبانی طے ہونے والے معاملات آرڈیننس کی شکل میں سامنے آ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم اور صدر کے معاونین کے درمیان بات چیت کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں، جن کی روشنی میں قومی مفاہمت آرڈیننس کامسودہ تیار ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صدر سے مفاہمت ہو جانے کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی صدارتی انتخاب میں جنرل مشرف کو ووٹ نہیں دے گی کیونکہ اصولی طور پر ایک باوردی صدر کو ووٹ نہیں دیا جا سکتا۔

بے نظیر بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی یا تو انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے گی یا پھر اپنے امیدوار مخدوم امین فہیم کو ووٹ ڈالے گی۔

تیسری مرتبہ وزیراعظم
 حکومت کے ساتھ اس مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی ہے اور وقت آنے پر اس بارے میں بھی اعلان کر دیا جائے گا
بے نظیر بھٹو

گزشتہ روزحکومت کے ساتھ بات چیت کے تعطل کا شکار ہونے کے بارے میں اپنے بیان پر انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات کافی مشکل کا شکار تھے اور وہ حکومت کے ساتھ مفاہمت کے بارے میں نا امید ہو چکی تھیں۔

تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے پر قانونی پابندی کے بارے میں ایک سوال پر بینظیر بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ اس مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی ہے اور وقت آنے پر اس بارے میں بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

صدر کو آئین کی شق اٹھاون 2B کے تحت حاصل اختیارات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مفاہمتی عمل کے دوسرے مرحلے میں عام انتخابات ہونے ہیں جن کی بین الاقومی مبصرین کی جانب سے توثیق ہوگی اور اس کے بعد صدر کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا اسی مرحلے پر آرٹیکل اٹھاون 2B کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

نواب شاہ میں ہلاک ہونیوالے’جمہوریت کے لئے‘
قتل کا مقدمہ درج ہوا نا کوئی یادگار تعمیر ہوئی
بینظیر بھٹو (فائل فوٹو)تاریخ سازگھڑی مگر
پاکستان کے تاریخ ساز لمحوں میں کیا کیا ہوا؟
بینظیر بھٹو (فائل فوٹو)بینظیر کی سیاست
اکیس سال کے سفر میں کیا کیاہوا؟
بینظیربینظیر کی واپسی
بینظیر کی وطن واپسی کا اعلان اور عوام کا جوش
’زیرو سم گیم‘
فوج سے شراکتِ اقتدار کی کڑوی گولی
بےنظیر اور مشرف’آمروں کے ساتھ رقص‘
مشرف سے ڈیل یا شیر پر سواری، نتیجہ کیا ہوگا؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد