BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 October, 2007, 15:26 GMT 20:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پی پی سے شراکتِ اقتدار ممکن:مشرف

صدر مشرف
’ملک میں انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی کردار ادا کر سکتی ہے‘
صدر جنرل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف بھی سیاسی مقدمات واپس لینا چاہتے ہیں اور پیپلز پارٹی کے ساتھ آگے چل کر بھی شراکت اقتدار کا امکان موجود ہے۔

یہ باتیں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیں۔ یہ انٹرویو بدھ کی رات مکمل نشر کیا جانا ہے تاہم اس کے چند مختصر حصے پہلے ہی چلا دیے گئے ہیں۔

صدر نے اپنی وردی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس کا فیصلہ چھ اکتوبر اور پندرہ نومبر کے درمیان کسی وقت صدر منتخب ہونے کے بعد کریں گے۔ انہوں نے اس بارے میں کوئی واضع تاریخ دینے سے بظاہر اجتناب ہی کیا۔

صدر نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مفاہمت کے لیے بات چیت میں امریکی کردار کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی کردار ادا کر سکتی ہے۔

حزب اختلاف کی جانب سے استعفوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سو سے زائد استعفوں سے ان کے الیکٹورل کالج پر کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ اگر مزید بھی آئے تو انہوں کوئی فرق نہیں پڑے۔

نئے فوجی سربراہ کی تعیناتی کے بارے میں صدر کا کہنا تھا کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ان کے خیالات میں ذرہ برابر فرق نہیں۔

لال مسجد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بعض انتہا پسند اس پر دوبارہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی وہ ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تو پہلے ہی مسجد کھولنا چاہتے تھے اور پہلے جمعہ خود وہاں نماز ادا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ’وہ ایک مسجد ہے وہاں دعائیں ہوں بددعائیں نہ ہوں۔’

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد