BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 October, 2007, 10:06 GMT 15:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حالات عوامی احتجاج کی جانب ‘

انٹیلی جینس بیورو میرے خلاف ڈس انفارمیشن مہم کی نگرانی کر رہا ہے: بینظیر بھٹو
پیپلز پارٹی کی تاحیات چیرپرسن بےنظیر بھٹو نے کہا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ مذاکرات ’مکمل طور پر تعطل’ کا شکار ہو گئے ہیں۔

لندن میں پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بےنظیر کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب میں صرف تین روز رہ جانے کے باوجود مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

بے نظیر کا کہنا تھا کہ بظاہر حالات صدر کے خلاف عوامی احتجاج اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ واپس نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات واپس لینے کی خبر گمراہ کن ہیں۔انہوں نے لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’میرے خلاف ڈس انفارمیشن مہم چلائی جا رہی ہے جس کی نگرانی انٹیلی جینس بیور کر رہا ہے جس کا مقصد اصل مسئلے سے لوگوں کی توجہ ہٹانا ہے۔ حالیہ دنوں میں میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔‘

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کہا کہ ’جنرل مشرف سب کو برابر کا موقع دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان آمریت سے جمہوریت کی طرف بڑھے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدارتی مذاکرات کار کسی مفاہمت پر پہنچنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ ’ہم نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی بھر پور کوشش کی ہے۔‘

پیپلز پارٹی کی مجلس عاملہ کا دو روز اجلاس ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
بے نظیر کی ضمانت کی درخواست
02 October, 2007 | پاکستان
مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ
02 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد