بے نظیر کی ضمانت کی درخواست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بے نظیر بھٹو کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست داخل کی گئی ہے جس پر حکومت کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صبیح الدین احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل بینچ کے سامنے منگل کو بے نظیر بھٹو کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ بے نظیر بھٹو کی طرف سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل قومی احتساب بیورو اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنے کے بعد سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ہے۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ انہوں نے تین مقدمات میں بے نظیر بھٹو کی گرفتاری سے قبل ضمانت مانگی ہے۔ ان مقدمات میں میں اے آر وائی گولڈ، ایس جی ایس اور اثاثہ جاتی کیس شامل ہے۔ احتساب عدالت نے ان مقدمات میں بے نظیر بھٹو کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے انہیں تین تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔
فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ بے نظیر کی غیر حاضری پر آرٹیکل تیرہ اے کے تحت احتساب عدالت نے انہیں یہ سزا سنائی تھی کیونکہ احتساب عدالتیں کنٹرولڈ ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ’ہمارا موقف ہے کہ بے نظیر کو لاہور ہائی کورٹ نے باہر جانے کی اجازت دی تھی، سپریم کورٹ نے ان کی اپیل کی سماعت ان کی غیرموجودگی میں کی تھی، کراچی میں پی آئی اے ریفرنس کیس بھی بے نظیر کی غیرموجودگی میں چلا تھا جس میں سے عدالت نے انہیں بعد میں بری کر دیا تھا۔‘ فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ’کنٹرولڈ‘ تھے اس لیے انہوں نے بے نظیر کی غیر موجودگی میں انہیں سزا سنائی جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بے نظیر بھٹو نے اٹھارہ اکتوبر کو وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ وہ کراچی ائرپورٹ پر اتریں گی اس لیے ضمانت کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ کراچی میں بےنظیر کے لیے اسقتبالیہ بینر آویزاں کیے گئے ہیں اور دیواروں پر چاکنگ کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں بےنظیر، بلٹ پروف گاڑی کی اجازت28 September, 2007 | پاکستان سیاسی تبدیلی یا محفوظ راستہ27 September, 2007 | پاکستان قدیر پر بیان، پیپلز پارٹی کی وضاحت26 September, 2007 | پاکستان صدارتی الیکشن: امین فہیم امیدوار25 September, 2007 | پاکستان یقین دہانی مایوس کن ہے: بینظیر19 September, 2007 | پاکستان بینظیر کی واپسی، ’ڈِیل‘ کی خبریں15 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||